بالی ووڈ بادشاہ کے کھیل کا ہوگیا ہے تیل

Shahrukh Khan

Shahrukh Khan

بالی ووڈ(جیوڈیسک)بالی ووڈ کنگ خان ہیں پریشان ۔ شاہ رخ خان کو آئی پی ایل سیزن سکس کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کرنے کے لئے کوئی سنگر راضی نہیں ۔ بالی ووڈ بادشاہ کنگ خان کا کھیل کا ہوگیا ہے تیل۔ شاہ رخ خان کی ہے ذمہ داری کریں آئی پی ایل کے لئے تیاری۔ مگر یہ کیا ۔

ابھی کھیل ہوا نہیں شروع کہ پڑگیا رنگ میں بھنگ۔ کنگ خان نے آئی پی ایل سیزن سکس کہ افتتاحی تقریب میں پرفارم کرنے کے لئے امریکی اداکارہ اور گلوکارہ جنیفر لوپیز کو دی دعوت کہ وہ آئیں اور آئی پی ایل کی شان بڑھائیں۔۔پہلے تو جے لونے کی ہاں پھر کر دی ناں۔۔ان کے پاس شاہ رخ کے ٹائم نہیں ۔

جنیفر کی ہاں ناں سے پریشان حال کنگ خان گئے اپنی کٹ کھنی بلی پریانکا چوپڑا کے پاس۔ اپنے ساتھ گزرے لمحوں کی یاد دلائی منتیں کیں کہ آئی پی ایل میں کوئی اور نہ سہی پگی چوپ ہی کرلیں پرفارم ۔ مگر یہاں بھی منہ کی کھائی۔۔پریانکا نے کردیایہ کہہ کر انکار ۔۔کہ ان کو جانا ہئے اپنے میوزک البم کی ریکارڈنگ کے لئے دورپارجن دنوں میں آئی پی ایل ہوگا اس وقت وہ سفر میں ہوں گی۔۔

جنیفیر لوپز اور پریانکا کے سفر نے شاہ رخ کو انگلش والے سفر میں مبتلا کردیا ہے۔۔اب کنگ خان ہیں پریشان کس سے رکھیں برقرار آئی پی ایل کی شان۔