ایل پی جی کی قیمت میں پانچ روپے فی کلو کا اضافہ

Lpg

Lpg

کراچی (جیوڈیسک)ایل پی جی کی قیمت میں پانچ روپے فی کلو کا غیر متوقع اضافہ کردیا گیا۔ گھریلو سلینڈر پچاس روپے اور کمرشل سلینڈر ایک سو پچیانوے روپے مہنگا کردیا گیا۔

ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے صدر عرفان کھوکھر کے مطابق ایل پی جی مارکیٹنگ مپنیز کے اس من مانے اضافے کے بعد کراچی میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت 110 روپے،لاہور،گجرانولہ، فیصل آباد اور سیالکوٹ میں 115 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح اسلام آباد، راولپنڈی، مری اور جہلم، بہاولپور سمیت ملتان میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت 120 روپے جبکہ گلگت اور فاٹا سمیت شمالی علاقہ جات میں 125 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔