افغانستان : مقامی پولیس اہلکار کی فائرنگ سے 5 ساتھی ہلاک

Afghanistan

Afghanistan

کابلا(جیوڈیسک)فغانستان میں مقامی پولیس اہلکار نے فائرنگ کرکے اپنے ہی 5 ساتھیوں کو ہلاک کردیا، افغانستان کے ضلع قدیس Qadis میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔

صوبائی حکومتی ترجمان میرواعظ مرزاکے مطابق فائرنگ کی تحقیقات کی جارہی ہیں ، فائرنگ جمعرات کی صبح کی گئی تھی۔ میرواعظ کے مطابق حملہ آور مقامی پولیس اہلکار تھا ، جو غیرملکی فوجوں اورافغانستان کی تربیت کیمپ کاحصہ تھا۔