نئی دہلی(جیوڈیسک)بالی ووڈ اداکاروں میں جسم پر مختلف انداز کے ٹیٹو بنوانا عام بات ہے اور کئی صفِ اول کے اداکاروں سمیت اداکارائیں بھی عجیب و غریب ٹیٹوز بنوا کر میڈیا کی توجہ حاصل کرچکی ہیں۔بالی ووڈ اداکاراں میں ٹیٹوز کے حوالے سے دپیکا پڈکون سب سے آگے۔
پائی جاتی ہیں تاہم اب اس فہرست میں نیا اضافہ ان کے سابقہ بوائے فرینڈ رنبیر کپور کی شکل میں سامنے آیا ہے۔ ایک حالیہ تقریب میں رنبیر کپور کی کلائی پر آوارہ لفظ کا ٹیٹو دیکھا گیا۔
جوکہ با لی ووڈ کے لیجنڈ اداکار اوران کے دادا راج کپور کی 1951کی ہٹ فلم کا ٹائٹل بھی ہے۔ تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ ٹیٹو عارضی ہے یا مستقل لیکن بالی ووڈ اور میڈیا میں رنبیر کپور نے اپنے اس پہلے ٹیٹو سے دھوم خوب مچادی ہے۔