پاکستانی مصنف محسن حامد کے ناول سے ماخوذ فلم کا ٹریلر جاری

Reluctant Fundamentalist

Reluctant Fundamentalist

ممبئی(جیوڈیسک) پاکستانی مصنف محسن حامد کے بیسٹ سیلر ناول سے ماخوذ فلم”The Reluctant Fundamentalist” کا ٹریلر جاری کردیا گیاہے۔The Reluctant Fundamentalist کی ہدایتکاری بھارتی فلم ساز و ہدایتکار میرا نائر نے دی ہے جس میں رز خان اورکیٹ ہڈسن کیساتھ کائفر سدرلینڈ،لیو شرائبر ،اوم پوری اور شبانہ اعظمی اہم کردار ادا کررہے ہیں۔لائیڈیا ڈین پلچرکی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی پاکستان سے امریکا پہنچنے والے نوجوان کے گرد گھومتی ہے۔

جو9/11واقعے کے بعد ایک نیا موڑ لیتی ہے۔فلم میں 9/11واقعے کے بعد دنیا میں تیزی سے بدلتے حالات،امریکا میں مسلمانوں کیساتھ برتا اور مسلم نوجوانوں کی بدلتی ہوئی سوچ کی عکاسی کی گئی۔لاہور،نیویارک سٹی،اٹلانٹا،دہلی اور استنبول میں فلم ائی گئی۔

اس فلم کا پریمئر گذشتہ سال اگست میں وینس فلم فیسٹیول میں ہوا جبکہ یہرواں سال10مئی کو برطانوی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔واضح رہے کہ اس فلم میں پاکستانی گلوکارہ،اداکارہ و ماڈل میشا شفیع بھی اہم کردار ادا کررہی ہیں۔