کراچی(جیوڈیسک)کراچی دنیا بھر کے ایک ارب سے زیادہ افراد اپنے اپنے وقت کے مطابق ،رات ساڑھے آٹھ بجے،اپنی پیاری زمین کے لئے،روشنیاں گل کرکے ارتھ آور منائیں گے۔آج دنیا بھر میں WWF کے تعاون سے ، توانائی کی بچت کا شعور اجاگر کرنے کے لئے،ارتھ آور منایا جا رہا ہے۔150 سے زائد ممالک اس سالانہ عالمی مہم میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔سب سے پہلے ارتھ آور کا آغاز آسڑیلیا کے شہر سڈنی سے ہو گا۔
جہاں اوپرا ہاوس ایک گھنٹے کے لئے تاریکی میں ڈوب جائے گا۔برلن کا Brandenburg Gate اور بیجنگ کا Bird’s Nest روشنیاں بجھا کر ،ارتھ آور منائے گا۔لاس اینجلس کا 100 فٹ اونچا LAX Gateway ایک گھنٹہ پہلے،سبز روشنی بکھیرے گا ،پھر 8:30 پر ،ایک گھنٹہ زمین کے نام کر کے اندھیرے کا حصہ بن جائے گا۔
The Las Vegas Strip،, the Empire State Buildingاور نیویارک کا Rockefeller Center بھی ارتھ آور منانے کے لئے تیار ہے۔اس سال فلسطین،تیونس،St. Helena ، اور روانڈا سمیت کئی دیگر ممالک پہلی بار ،زمین کے نام ،ایک گھنٹہ کریں گے۔