ممبئی(جیوڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ بپاشا باسو نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری میں خواتین کیلئے بہت کچھ کرنے کے مواقع موجود ہیں۔ اپنے ایک انٹرویو میں بپاشا نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں ہمارے لئے بہت اچھے کردار ادا کرنے کو نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم سب آسکر اور گولڈن گلوبز کی باتیں کرتے ہیں تاہم انڈسٹری میں اداکاراں کی مشکلات کا ادراک نہیں کر رہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت انڈسٹری کی زیادہ تر ادکارائیں چالیس برس کی ہیں۔
جبکہ انہیں جو کردار دیئے جاتے ہیں وہ ان پر جچتے نہیں ہیں تاہم انہوں نے کہا کہ اب انڈسٹری میں شادی شدہ اداکاراں کو بھی اہمیت دی جا رہی ہے جو کہ ایک خوش آئند بات ہے جبکہ پہلے ہمیں ایک بوائے فرینڈ رکھنے کی بھی اجازت نہیں تھی۔