اضلاع کی خبریں 22.03.2013
Posted on March 23, 2013 By Tahir Webmaster سٹی نیوز
نیٹکو انتظامیہ نے ملازمین کو ذہنی مریض بنا دیا ہے۔ صدر ملک عبادت خان
راولپنڈی(جی پی آئی) آل پاکستان پیپلز ورکرزیونین نیٹکو (CBA) کے صدر ملک عبادت خان نے آج راولپنڈی کے مقامی ہوٹل میں یونین کے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہا ہے کہ نیٹکو انتظامیہ کے بلند و بانگ دعوے جھوٹ کا پلندہ ہیں۔ انتظامیہ نے ملازمین کو تنخواہیں نہ دے کرذہنی مریض بنا دیا ہے۔ اور سینکڑوں لوگوں کو غیر قانونی طور پر برطرف کیا جا رہا ہے اور کروڑوں روپے کی بسیں اور ٹرک کھلے آسمان تلے بیکار ہو گئی ہیں۔ اور ایم دی کرپٹ وزیروں کے چنگل میں گورنر گلگت بلتستان بننے کے خواب دیکھ رہا ہے۔ ایک ادارے کو تباہ کر کے اب صوبے کو بھی لوٹ کر تباہ کر دے گا۔ ایم ڈی اور ڈی ایم ڈی نے منسٹری آف کشمیرآفیئر GBمیں ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں تاکہ مزید کنٹریکٹ رینیو ہو سکے۔ ہماری چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل ہے کہ اس مافیا کے خلاف سوموٹو ایکشن لے کر ان کو عدالت کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے اور ان کو عبرت ناک سزا دی جا سکے۔ اجلاس سے سلمان جوائنٹ سیکرٹری اور ملک عبادت خان نے خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عقیدہ توحید سیمینار نے علمی ومذہبی حلقوں میں زبر دست پذیرائی حاصل کر لی:میاں جمیل احمد شرقپوری
لاہور(جی پی آئی)عقیدہ توحید سیمینار نے علمی ومذہبی حلقوں میں زبر دست پذیرائی حاصل کر لی ہے علماء و مشائخ نے اپنے تا ثرات دیتے ہوئے کہا ۔آستانہ عالیہ شرقپور شریف کے سجادہ نشین میاں جمیل احمدشرقپوری نے کہا کہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی سنی عقائد کو دلیل و برھان سے ثابت کرنے کا جوکردار ادا کر رہے ہیں میں انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں انہوں نے اپنے تمام وابستگان کے لیے عقیدہ توحید سیمینار میں شرکت کے لیے حکم نامہ جاری کر دیا ۔ آستانہ عالیہ حضرت کیلیانوالہ شریف کے سجادہ نشین حضرت پیر سید عظمت علی شاہ بخاری المعروف چن جی سرکار نے ادارہ صراط مستقیم کی احیاء دین کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے عقیدہ توحید سیمینار کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا ہے ۔جماعت رضائے مصطفےٰ ۖ پاکستان کے سر براہ صاحبزادہ دادئو رضوی نے مرکزی اہل سنت جامع مسجد زینةالمساجد میں 23 مارچ کو ہونے والے عقیدہ توحید سیمینار کے سلسلہ میں جماعت رضائے مصطفٰے کے ضلعی عہدداران اور مریدین کے اجتماع میں قافلوں کی شکل میں سیمینار میں شرکت کا حکم فرمایا ! انہوں نے کہا کہ عصر حاضر میں ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے مسلک امام احمد رضا کو فروغ دینے میں ایسی خدمات سر انجام دے رہے ہیں جن کے اثرات تادیر برقرار رہیںگے ۔شیخ الحدیث حافظ عبد الستار سعیدی نے کہا کہ عقیدہ توحید سیمینار کی فکر در اصل چودہ سو سالہ صدیوں کے تسلسل کا نام ہے عقیدہ توحید صحابہ کرام تبع تابعین کرام اور آئمہ مجتھدین کی فکر کا نچوڑ اور قرآن و سنت کی تعلیمات کا مغزہے عقیدہ توحید سیمینار کے انعقاد سے اہل اسلام کے دل باغ باغ ہو گئے۔امیر فدایان ختم نبوت پاکستان شیخ الحدیث حافظ خادم حسین رضوی نے کہا کہ عقیدہ توحید سیمینار وقت کی ضرورت ہے۔تمام اہلسنت اس میں بھرپور شرکت کریں۔تحفظ ناموس رسالت محاذ کے صدرعلامہ رضائے مصطفٰی نقشبندی نے کہا کہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی ہمہ جہت شخصیت ہیں انہوں نے عقیدہ توحید سیمینار منعقد کر کے دین متین کی خدمت کا حق ادا کر دیا حق و باطل میں تمیز واضح ہو گئی تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں کی شرکت نے اس کی افادیت کو چار چاند لگا دئیے ہیں ۔پرنسپل جامعہ نعیمیہ ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی نے کہا کہ عقیدہ توحید سیمینار کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے آج کے اس پر فتن دور میں ہر مسلمان کے لیے اپنے ایمان کا تحفظ انتہائی ضروری ہے ایمان کی ابتداء توحید باری تعالیٰ سے ہو تی ہے اور اس کے لیے علماء ومشائخ اہل سنت نے عقیدہ کے مکمل بیان کو لازم قرار دیا ہے کیو نکہ ماضی میں عقیدہ توحید کی نسبت سے ایسے امور کو عقیدہ میں شامل کر لیا جو اللہ رب العزت کے اوصاف کے منافی ہیں آج پھر سے نظریہ عقیدہ توحید کو اس کی صحیح روح کے ساتھ عامة الناس کے سامنے پیش کرنا ضروری ہے ادارہ صراط مستقیم پاکستان کے زیر اہتمام عقیدہ توحید کے نام سے گزشتہ چار سالوں سے مسلسل ہونے والے پروگرام کی اہمیت واضح ہوجاتی ہے ۔یقینی طور پر اس سیمینار کے مسلسل انعقاد میں عامة الناس کے سامنے رب العزت کے بارے میں اہل سنت کے عقیدہ کی صحیح ترجمانی کی ہے ۔ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی کی مسلسل کاوش نے عقیدہ توحید کے حوالے سے عامة الناس کو صحیح سمت کی طر ف لگا دیا ۔آستانہ عالیہ علی پور سیداں شریف کے سجادہ نشین پیرسید کرامت علی حسین شاہ نے کہا کہ امت پر عقیدہ توحید سمینار کے بڑے خوش گوار اثرات مرتب ہو رہے ہیں ۔ذہنوں سے تشکیک ختم ہو گئی ہے اور لوگوں کے ذہنوں مین عقیدہ توحید پختہ ہو گیا ۔صاحبزادہ عطا ء الحق حسینی زیب آستانہ حضور مفکر اسلام شکر گڑھ نے کہا کہ عقیدہ توحید سیمینار نے اہل حق کا سر فخر سے بلند کر دیا ۔ لوگوں کے ذہنوں میں پائے جانے والے سوالوں کا جواب مل گیا ۔اورلوگوں کو عقیدہ توحید میں رسوخ حاصل ہو گیا ۔انجمن جلالیہ رضویہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر محمد ظفر اقبال جلالی نے کہا کہ عقیدہ توحید سیمینار نے امت میں بیداری پیدا کردی ہے تقدیس الوہیت اور ناموس رسالت صلی اللہ علیہ والہ وسلم پہ پہرہ وقت کی ضرورت ہے ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی جس تیزی سے دین متین کی خدمت کررہے ہیں وہ قابل تحسین ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آج23 مارچ کو ادارہ صراط مستقیم کے زیر اہتمام ہونے والاعقیدہ توحید سیمینارلاہور میںہوگا
لاہور(جی پی آئی )آج23 مارچ کو ادارہ صراط مستقیم کے زیر اہتمام ہونے والاعقیدہ توحید سیمینارریلوئے اسٹیڈیم نزد جامعہ نعیمیہ گڑھی شاہولاہور میںہوگا۔ سیمینا ر میں بانی ادارہ صراط مستقیم ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی گستاخانہ کلچر کے خاتمہ اور جذبہ عشق رسول ۖ کو فروغ دینے کی تد بیر پیش کی جائیں گی ۔ پاکستان کی فکری اساس دو قومی نظریہ کو عقیدہ توحید کی روشنی میں اُ جاگر کیاجائے گا۔ پاکستان کو دہشت گردی اور غیر ملکی مداخلت سے نجات دلانے کیلئے لائحہ عمل بھی پیش کیا جائے گا۔جس میں خصوصی شرکت سر براہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری،مفتی منیب ا لرحمٰن (چیئر مین رویت ہلال کمیٹی پاکستان) ،سید نوید الحسن شاہ مشہدی،پیرسید عظمت علی شاہ( کیلیا نوالہ شریف)،پیر سردار احمد عالم(آستانہ عا لیہ کھریپڑ شریف)،پیر محمد عبد الخالق (آف بھرجونڈی شریف) ، میاں ولید احمد شرقپوری،پیر سید کرامت علی حسین شاہ،شیخ الحدیث حافظ عبد الستار سعیدی،صاحبزادہ رضائے مصطفےٰ نقشبندی(صدر تحفظ ناموس رسالت محاذ)،علامہ خادم حسین رضوی(امیر فدایان ختم نبوت)، ڈاکٹر راغب حسین نعیمی، پیر اطہر القادری،صاحبزادہ احمد رضا(سابق مذہبی امور آزاد کشمیر)،مولانا غلام محمد سیالوی (چیئر مین قرآن بورڈ)،مفتی محمد فضل الرحمٰن،غازی ثاقب شکیل قادری،ڈاکٹر محمد شفیق (چار سدہ)،ڈاکٹر عبد القدوس(آف آزاد کشمیر) ودیگر علماء و مشائخ بھی بھرپور شرکت فرمائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چوہدری پرویز الٰہی کے عوامی منصوبوں سے کروڑوں شہریوں کو فائدہ ہوا ‘خدیجہ فاروقی
لاہور(جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ پنجاب شعبہ خواتین کی رہنما خدیجہ عمر فاروقی نے کہا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی کے دور میں پنجاب کے عوام کیلئے جو فلاحی منصوبے دیئے گئے تھے ان سے آج بھی کروڑوں عوام مستفید ہو رہے ہیں۔ ریسکیو 1122 نے لاکھوں زندگیاں بچائیں جبکہ میاں شہباز شریف نے اس کے مقابلے میں موبائل ہسپتالوں کا منصوبہ شروع کیا جو 6ماہ بھی نہ چل سکا کیونکہ نقل کے لئے بھی عقل کی ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ اپنی ماضی کی شاندار کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن میں حصہ لے گی ۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری پرویز الٰہی نے غریب والدین کے بچوں کو مفت تعلیم اور مفت کتابیں دے کر ان کا بوجھ کم کیا جبکہ میاں شہباز شریف کے دور میں طالب علموں کوبروقت کتابیں بھی فراہم نہیں کی جا سکیں اور نصاب کی تیاری میں سنگین غلطیوں کی وجہ سے نئی نسل کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی مہم میں ن لیگ کی صوبائی حکومت کا اصل چہرہ عوام کو دکھائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا سندھ میں عظیم الشان تاریخی سیا سی جلسہ 24 مارچ کو ہو گا
لاہور( جی پی آئی)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا سندھ کی تاریخ میں شیعیان حیدر کرار کا عظیم الشان تاریخی سیا سی جلسہ 24 مارچ کو حیدر آباد بائی پاس پر ہو گا۔اسی سیاسی اجتماع میں مجلس وحدت مسلمین کاسیاسی منشور پیش کریں گے۔سند ھ سمیت کراچی سے مجلس وحدت کے کارکنان ہزاروں کے تعداد میں پہنچنا شروع ہو گئے۔سندھ کی تاریخ میں پہلی بار شیعہ سیاسی پارٹی کا یہ اجتماع منعقد ہو رہا ہے۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی نے اس تاریخی اجتماع کے مقاصد کے حوالے ورکنگ کمیٹی کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے کہاہم نے ہر محاذ پر قربانی دی ہے ۔پاراچنار میں ہمیں چار سال کے لیے محصور کیا گیا ، کوئٹہ میں سینکڑوں جوانون کی لاشیں اٹھائیں ، گلگت بلتستان روڈ پر بسوں سے اتار کر شناخت کرکر کے مارا گیا، مستونگ میں زندہ جلادیا گیالیکن ان سب قربانیوں کے باوجود شہدا کی لاشیں اٹھاکر اپنے اپنے علاقوں اور گھروں پر قومی پرچم بلند بھی کیا اور نعرہ لگایا کہ پاکستان بنایا تھا پاکستان بچائیں گے۔ آج سے پہلے تمام سیاسی جماعتوں نے شیعہ قوم کو فٹبال سمجھا ہوا تھا ایک پارٹی ٹھوکر مارتی تو دوسرے کے ہاں چلی جاتی اور جب دوسرا ٹھوکر مارتا تو آگے لیکن اب معاملہ ایسا نہیں ہے آج پورے پاکستان کی تمام جماعتیں آپ کے قائدین سے ملنے کا انتظار کررہی ہیں ۔ کیونکہ اب انہیں اندازہ ہورہا ہے کہ اب یہ ملت لاوارث نہیں ہے اب اس ملت کی باگ ڈور ایک سسٹم میں آگئی ہے سید ناصر شیرازی نے کہاشیعہ دشمن قوتیں اس ملت کو مایوس کرنا چاہتی ہیں لیکن ہمارے شہدا نے نہ کود زندہ ہونے کا ثبوت دیا بلکہ پوری قوم کو بیدار کردیا ۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد ہے کہ پارلیمنٹ کو تکفیریوں سے پاک کیا جائے، تاکہ کسی کو پارلیمنٹ یر غمال بنانے کا موقع ہی نہ ملے، ہم جسے ووٹ دیں گے چاہے وہ شیعہ ہوگا یا معتدل اہلسنت اسے ہمارے حقو ق کی جنگ ہمار ے ساتھ کھڑے ہوکر لڑنا ہوگی۔ کسی کی بھی غیر مشروط نہیں کریں گے۔ ہم معتدل اہلسنت کا ساتھ دیں گے اور انکی مکمل پشتی بانی کریں گے۔ ہم پاکستان میں ایسا الائنس بنائیں گے جس سے پاکستان میں دہشت گرد اور ان کو سپورٹ کرنے والوں کے لیے گھیرا تنگ ہوجائے گا۔ اور ہمارا الائنس ہی دشمنوں کو غیر مستحکم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم جنرل الیکشن کے بعد بلدیاتی اور آئندہ الیکشن میں بھرپور کردار اد اکریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہر ضلع کے امیدواران کا انتخاب مقامی سطح پر بنائی جانیوالی پولیٹیکل کونسل کرے گی وہ جو نام مرکز کو بھیجے گی مرکز اس کو سپورٹ کرے گا۔مشیعہ دشمن قوتیں اس ملت کو مایوس کرنا چاہتی ہیں لیکن ہمارے شہدا نے نہ کود زندہ ہونے کا ثبوت دیا بلکہ پوری قوم کو بیدار کردیا ۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد ہے کہ پارلیمنٹ کو تکفیریوں سے پاک کیا جائے، تاکہ کسی کو پارلیمنٹ یر غمال بنانے کا موقع ہی نہ ملے، ہم جسے ووٹ دیں گے چاہے وہ شیعہ ہوگا یا معتدل اہلسنت اسے ہمارے حقو ق کی جنگ ہمار ے ساتھ کھڑے ہوکر لڑنا ہوگی۔ کسی کی بھی غیر مشروط نہیں کریں گے۔ ہم معتدل اہلسنت کا ساتھ دیں گے اور انکی مکمل پشتی بانی کریں گے۔ ہم پاکستان میں ایسا الائنس بنائیں گے جس سے پاکستان میں دہشت گرد اور ان کو سپورٹ کرنے والوں کے لیے گھیرا تنگ ہوجائے گا۔ اور ہمارا الائنس ہی دشمنوں کو غیر مستحکم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم جنرل الیکشن کے بعد بلدیاتی اور آئندہ الیکشن میں بھرپور کردار اد اکریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہر ضلع کے امیدواران کا انتخاب مقامی سطح پر بنائی جانیوالی پولیٹیکل کونسل کرے گی وہ جو نام مرکز کو بھیجے گی مرکز اس کو سپورٹ کرے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آصف علی زرداری سیاسی چالیں چل کر عوام کوبے وقوف بنانے کی کوشش کررہے:اللہ رکھا چوہدری
لاہور( جی پی آئی)مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی اللہ رکھا چوہدری نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری سیاسی چالیں چل کر عوام کوبے وقوف بنانے کی کوشش کررہے ہیں،وفاقی حکومت جب آخری سانسیں لے رہی تھی تو آصف زرداری نے ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ کر ملک و قوم سے بدترین خیانت کی ہے اور قوم کو دھوکہ دیا ہے۔ قوم جاننا چاہتی ہے کہ پاکستان کے برادر اسلامی ملک نے پانچ سال قبل اس منصوبے کی پیش کش کی تھی اس وقت آصف زرداری او ر اس کے ٹولے نے اس پیش کش کوکیوں قبول نہ کیا؟ دراصل حکومت کے آخری لمحات میںپاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کا سنگ بنیاد پیپلزپارٹی کی گرتی ہوئی ساکھ کو سہارا دینے اور آئندہ حکومت کو الجھائو میں ڈالنے کے مترادف ہے۔ اگر آصف زرداری کو عوام سے ہمدردی ہوتی اور ملک کی ترقی و خوشحالی سے کوئی سروکار ہوتا تو وہ اس منصوبے کو اسی وقت شروع کرتے جب ایران نے پیش کش کی تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جمہوری نظام کا تسلسل پیپلزپارٹی کی وجہ سے ہے :ثمینہ خالد گھرکی
لاہور(جی پی آئی) پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی اور لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے مشترکہ بیان میںکہا ہے کہ جمہوری نظام کا تسلسل پیپلزپارٹی کی وجہ سے ہے ،جولو گ ملک میں عام انتخاب کاانعقاد نہیں چاہتے وہ عام انتخاب کے اعلان پر اب مایوس ہیں،پیپلزپارٹی جمہوری جماعت ہے اس نے عام انتخاب کے ذریعہ ہی دوبارہ اقتدار حاصل کرنا ہے ،ہم توہمیشہ سے چاہتے ہیں کہ عام انتخابات بر وقت ہوں ،انتخابات ہی جمہوریت کی روح ہیں ،شفاف اور غیر جانبدار انتخاب کے بعد پیپلز پارٹی نئے جوش وجذبے سے عوام کی خدمت کرے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
23مارچ تجدید عہد وعزم کا دن اور نظریہ پاکستان ہماری بقا اور سلامتی کی بنیاد
ہے۔ڈاکٹر رخسانہ جبین
لاہور(جی پی آئی)23 مارچ تجدید عہد وعزم کا دن اور نظریہ پاکستان ہماری بقا اور سلامتی کی بنیاد ہے ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی پاکستان حلقہ خواتین کی سیکریٹری جنرل ڈاکٹر رخسانہ جبین نے یوم پاکستان کے موقع پر اپنے خصوصی بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ایٹمی صلاحیت کا حامل ہونے کے باوجود وطن عزیز معاشی و توانائی کے شدیدبحران کا شکار ہے ،اداروں کی غفلت ،نااہلی،خودغرضی اور بد عنوانی کے باعث آج ملک تباہی کے دھانے پر پہنچ چکا ہے۔کراچی تا خیبرانسانی جانوںاور املاک کی تباہی،قوم کی مسلکی،لسانی علاقائی بنیادوں پر تقسیم کی اندرونی و بیرونی سازشیں،نظریے کی شکست و ریخت سے لے کر جغرافیائی تقسیم کی باتوں نے عوام کاقومی سطح کی قیادت اور حکمرانوں پرسے اعتماد ختم کردیا ہے جانے والی حکومت نے جمہوریت کے نام پر پانچ سال پورے کرنے کے علاوہ اور کوئی قابل ذکرکارنامہ انجام نہیں دیا ایسے میں آج کا دن ہمیں ان لمحوںکی یاد دلاتا ہے جب ہمارے اسلاف نے اپنا سب کچھ لا الٰہ الا اللہ کے نظریے پر قربان کرکے اسلامی مملکت کی بنیا د رکھی ،آج بھی خودغرضی اور اناپرستی سے پاک اسی جذبہ ایمان کی ضرورت ہے جس نے بر صغیر کے مسلمانوں کو ولولہ تازہ دیاانہوں نے کہاکہ یہ پاکستان کی تاریخ کے فیصلہ کن لمحات ہیںعوام مایوسی سے نکلیں ذاتیات و مفادات سے بالا تر ہوکردین وایمان،نظریاتی شناخت ،آزادی و خودمختاری کے تحفظ اور سماجی و معاشی انصاف کے لئے باصلاحیت ،صالح اور ایماندار قیادت کا انتخاب کریںاب وقت آگیا ہے کہ عوام اپنی قوت کو پہچانیںاورلٹیروںاورمفاد پرستوںکو مسترد کرکے ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے ملک کو ترقی کی معراج پر پہنچانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
غریب ، امیر کا فرق ختم کئے بغیر آزادی کے ثمرات پوری طرح حاصل نہیں کئے جاسکتے: شہباز شریف
لاہور(جی پی آئی)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ 23مار چ قیام
پاکستان کی جدوجہد کا ایک اہم سنگ میل ہےـ اس روزلاہور میں تاریخی قراردادکی منظوری سے مسلمانوں کے لئے برصغیر میں اپنے الگ وطن کے قیام کی راہ ہموار ہوئیـ ہمیں آج کے دن پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی منزل سے ہمکنار کرنے اور اسے صحیح معنوں میں قائد اور اقبال کا ملک بنانے کے لئے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لانے کے عزم کا اعادہ کرنا ہوگاـ وزیراعلیٰ نے یوم پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں کہاکہ 23مارچ 1940ء کو مسلم لیگ کے جلسہ عام میں متفقہ قرار داد کے ذریعے برصغیر کے مسلمانوں کے لئے الگ وطن کی قرارداد منظور کی گئیـ اس روز مسلمانوں نے اپنے الگ وطن کے قیام کی سمت متعین کی اور سات برس بعد مسلمانان برصغیر پاک و ہند کی لازوال جدوجہد رنگ لائی اور مسلمانوں کیلئے الگ وطن کا خواب شرمندہ تعبیر ہوا۔ انہوں نے کہا کہ مملکت خداداد پاکستان کے قیام کے لئے ہمارے آبائواجداد نے جو بے مثال قربانیاں دیں، وہ اس بات کی متقاضی ہیں کہ ہم پاکستان کے قیام کے مقاصد پوری طرح حاصل کریںتاہم بدقسمتی سے ابھی تک ہم اپنی منزل سے کوسوں دور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان سے لے کر تعمیر پاکستان کا سفر ابھی نامکمل ہے جسے قوم کے ساتھ مل کر مشترکہ کوششوں سے طے کرنا ہوگا تاکہ حقیقی معنوں میں خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان کا خواب پورا ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک کو بے شمار چیلنجوں کا سامنا ہے۔ ایک طرف دہشت گردی اور انتہاپسندی ہے تو دوسری طرف بجلی کا بدترین بحران، بیروزگاری، کرپشن اور قومی اداروں کی زبوں حالی کے مسائل درپیش ہیں۔وسائل کی غیرمنصفانہ تقسیم کے باعث پاکستان آج دو طبقوں میں تقسیم ہوچکا ہےـ ایک امیر کا پاکستان ہے جس میں اشرافیہ کو زندگی کی تمام سہولیات ان کی چوکھٹ پر سلام کرتی ہیںـ دوسرا غریب کا پاکستان ہے جس میں عام آدمی زندگی کی بنیادی سہولتوں سے بھی محروم ہےـ میں سمجھتا ہوں کہ غریب اور امیر کے پاکستان میں فرق ختم کئے بغیر آزادی کے ثمرات پوری طرح حاصل نہیں کئے جاسکتےـ محمدنوازشریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پہلی مرتبہ غریب اور امیر کے درمیان فرق ختم کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کئےـ دانش سکولوں کا قیام، میٹرو بس پراجیکٹ، کچی آبادیوں کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دینااور وسائل کی منصفانہ تقسیم
ایسے اقدامات ہیں جن کی بدولت معاشرے میں امیر اور غریب کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج کو کم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے موقع دیا اور عوام نے انتخابات میں اعتماد کا اظہار کیاتو مسلم لیگ (ن) پورے ملک میں اپنے منشور پر عملدرآمد یقینی بنائے گیـلوڈشیڈنگ، بیروزگاری، بدامنی کے عذاب سے نجات دلانے کے ساتھ ملک کو درپیش دیگر چیلنجز سے نکالنے کیلئے بغیر وقت ضائع کئے فوری اور مؤثر اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ 23مارچ کے دن ہم یہ عہد کرتے ہیں کہ پاکستان کو دنیا میں باوقار مقام دلانے کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے اور سابق حکمرانوںنے لوٹ مار کے جس کلچر کو فروغ دیاہے، اسے جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیپلز پارٹی نے نگران سیٹ اپ کے قیام کے حوالے سے کسی سنجیدہ شخصیت کا نام نہیں دیا : محمد شہباز شریف
لاہور (جی پی آئی)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پنجاب حکومت نے گزشتہ پانچ برس کے دوران صوبے بھر میں481ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام مکمل کئے ہیں ،ان میں سے 196ارب روپے کے میگا پراجیکٹس جبکہ 285ارب روپے کے چھوٹے ترقیاتی پروگرام شامل ہیں۔ جنوبی پنجاب کے عوام کی فلاح وبہبوداور ترقی و خوشحالی پر سابق دور کے مقابلے میں 6گنا زیادہ فنڈز خرچ کئے گئے ہیں۔سابق دور میں5برس کے دوران جنوبی پنجاب کی ترقی پر صرف 52ارب روپے جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پنجاب حکومت میں جنوبی پنجاب کی تعمیر و ترقی پر290ارب روپے خرچ کئے گئے ہیں۔ پنجاب حکومت کے پانچ سال معیار ،شفافیت اوررفتار کے آئینہ دار ہیں۔حکومت پنجاب نے اپنا پانچ سالہ عوامی خدمت کا سفر خوش اسلولی اوردیانت کے ساتھ مکمل کیاہے او ر اس سفر کی خوبصورت منزل کے حصول میںمسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں اور کارکنوں کاتعاون بھی قابل ستائش رہا ہے۔پنجاب میں عوام کی خدمت اوران کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے مسلم لیگ ن کی حکومت نے جس تندہی ،محنت ،دیانت اورعزم کے ساتھ کام کیاہے، وہ پاکستان کی جمہوری تاریخ میں بے
مثال ہے۔وہ آج پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں ضلع فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے پارٹی کے رہنمائوں اور عہدیداروں سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر چوہدری شیر علی، عابد شیر علی، چوہدری محمد سرور، سائرہ افضل تارڑ، غلام دستگیر خان، بیگم عشرت اشرف، رانا ثناء اللہ خان، رانا مشہود احمد خان، مسلم لیگ (ن) فیصل آباد کے صدر میاں قاسم فاروق اور دیگر رہنما موجود تھے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ شفافیت اور میرٹ پر عملدرآمد پنجاب حکومت کا طرہ امتیاز رہاہے۔ پنجاب حکومت نے رضاکارانہ طور پر خود ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان کو36 ارب روپے سے زائد کے تین منصوبے میٹروبس پراجیکٹ، اجالا پروگرام اور لیپ ٹاپ سکیم کی شفافیت کا معیار جانچنے کے لئے کہا اور اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے پنجاب حکومت کو شفافیت کا سرٹیفکیٹ دے کر ہمیں اللہ تعالیٰ اور عوام کی عدالت میں سرخرو کیاہے جو پنجاب حکومت کے لئے ایک اعزاز سے کم نہیں اور 65 برس کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی حکومت نے خود کو احتساب کیلئے رضاکارانہ طور پر پیش کرکے ایک مثال قائم کی ہو۔ قومی وسائل امانت سمجھ کر صوبے کے عوام پر خرچ کئے ہیں۔ ذاتی جاہ و جلال کے لئے کوئی اقدام نہیں اٹھایا۔ ہم نے پنجاب میں کام کا کلچر تبدیل کیاہے اور منصوبوں پر دن رات کام کرکے انہیں وقت سے قبل مکمل کرنے کی اعلیٰ مثال قائم کی ہے۔ میٹروبس پراجیکٹ ہویا پلوں اور انڈرپاسز کی تعمیر ،ہر منصوبے میں شفافیت اور اعلیٰ تعمیراتی معیار پر توجہ دی گئی ہے ۔ پنجاب حکومت کی کارکردگی کا فیصلہ عوام نے کرنا ہے اور عوام ہی بہتر ین جج ہیں ۔پنجاب حکومت کے ترقیاتی اقدامات کے باعث صوبے کے عوام کا معیارزندگی بلند ہوا ہے اورپنجاب حکومت کی شفاف طرز حکمرانی کو بین الاقوامی اداروں نے بھی سراہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ترقی کے اہداف کا حصول ایک بہترین ٹیم ورک کا نتیجہ ہے اور پنجاب حکومت اللہ تعالی اورعوام کی عدالت میں پانچ برس بعد سرخرو کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر اللہ تعالی نے عوام کی خدمت کا موقع دیا تو محمد نواز شریف کی قیادت میں پنجاب سے شروع کیاگیاترقی اورخوشحالی کاسفر ملک کے کونے کونے تک پھیلائیں گے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب میں نگران سیٹ اپ کے قیام کے
حوالے سے پاکستان مسلم لیگ (ن) نے بہترین اور ایماندار شخصیات کے نام دیئے ہیں جس پر پوری قوم متفق ہے۔ تاہم پیپلز پارٹی کی طرف سے جو نام سامنے آئے ہیں وہ قابل قبول نہیں۔ پیپلز پارٹی نے نگران سیٹ اپ کے قیام کے حوالے سے کسی سنجیدہ شخصیت کا نام نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) آئندہ عام انتخابات میں بہترین امیدواروں کو سامنے لائے گی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ہمارے امیدوار حلف دیں گے کہ وہ الیکشن کمیشن کی جانب سے مقرر کردہ شرائط پر پورا اترتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) ملک بھر میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی اور عوام ملک کو لوٹنے والے عناصر کو یکسر مسترد کردیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیپلز پارٹی کے پانچ سالہ دور اقتدار میں ملک پچاس برس پیچھے چلا گیا ہے: شہباز شریف
لاہور(جی پی آئی)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات ملک بچانے اور بنانے کے لئے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے دور اقتدار کے پانچ برس کے دوران ملک پچاس سال پیچھے چلا گیا ہے۔ پیپلز پارٹی کی نااہلی نے قومی اداروں کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے۔ انشاء اللہ عوام 11 مئی کو لٹیروں اور چوروں کا احتساب کریں گے۔ پانچ برس کے دوران بجلی کا بحران حل نہ کرنا سابق وفاقی حکمرانو ںکی نااہلی کا منہ بولثا ثبوت ہے۔آج ملک میں 18، 18 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔ عوام کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے ، معیشت کا بیڑہ غرق ہو چکا ہے ، صنعتوں کا پہیہ جام ہے۔ جاتے جاتے بھی کرپٹ حکمران قوم کو اربوں روپے کا ٹیکہ لگا گئے ہیں۔ انشاء اللہ اگر عوام نے خدمت کا موقع دیا تو پاکستان مسلم لیگ (ن) 2 برس میں بجلی کا بحران حل کرے گی۔ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے ان خیالات کا اظہاربلوچستان سے تعلق رکھنے والے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما لشکری رئیسانی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے آج ماڈل ٹائون میں ان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر رمیش کمار بھی موجود تھے۔ ملاقات میں ملک
کی سیاسی صورتحال خصوصاً بلوچستان کے حالات اور آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پنجاب حکومت نے گزشتہ پانچ برس میں دیانتداری سے عوام کی بے لوث خدمت کی ہے ۔ ہماری عوامی خدمات کا ریکارڈ عوام کے سامنے ہے اور وہ 11مئی کو عام انتخابات کے موقع پر اپنا فیصلہ صادر کریں گے۔ ہم نے سابق وفاقی حکومت کی بے پناہ مخالفت اور مشکلات کے باوجود اپنے وسائل سے صوبے کے 10 کروڑ عوام کی بھرپور خدمت کی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پنجاب میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے ہیں۔ چوہدری پرویز الہٰی کے پانچ سالہ دور میں جنوبی پنجاب کی ترقی پر صرف 52ارب روپے صرف ہوئے جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پنجاب حکومت نے ان علاقوں کی ترقی پرگزشتہ پانچ برس میں 290ارب روپے خرچ کئے ہیں۔ صوبے میں دانش سکول، لیپ ٹاپ سکیم، اجالاپروگرام ، پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ، آئی ٹی لیبز، خصوصی بچوں کی تعلیم، انٹرن شپ پروگرام، پنجاب یوتھ فیسٹیول، صحت عامہ، ہسپتالوں میں ادویات کی مفت فراہمی، زراعت و لائیوسٹاک، ماڈل ویلج، وزیراعلیٰ خودروزگار سکیم، لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن سسٹم، آشیانہ ہائوسنگ سکیم، انڈرپاسز، بریجز، سڑکوں کی تعمیر و مرمت ،سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ، ٹرانسپورٹ ، میٹروبس پراجیکٹ ، وطن کارڈ او رپنجاب میں غیرملکی سرمایہ کاری کے حوالے سے انقلابی اوراصلاحاتی پروگرامزپر عمل درآمد کرکے خوشحال پنجاب کی بنیاد رکھی گئی ہے اور پنجاب آج ترقی اور خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان کی صورتحال تمام محب وطن حلقوں کیلئے تشویش کا باعث ہے۔ بلوچستان کے زخموں پر فوری مرہم رکھنے کی ضرورت ہے۔ اللہ تعالیٰ نے عوام کی خدمت کا موقع دیا تو محمد نواز شریف کی قیادت میں بلوچستان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں نگران سیٹ اپ کیلئے معتبر اور ایماندار شخصیات کے نام دیئے ہیں۔ اپوزیشن کی طرف سے دئیے گئے دونوں نام قابل قبول نہیں۔ پانچ سال کے دوران زرداری ٹولے نے جس طرح ملک کو اندھیرو ںکی طرف دھکیلااور عوام کو مایوس کیا ہے، اس کے باعث عام انتخابات میں پیپلز پارٹی سیاسی طور پر ختم ہو جائے گی۔ لشکری رئیسانی نے اس موقع
پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو پاکستان مسلم لیگ (ن) سے بہت توقعات وابستہ ہیں۔ جس طرح پنجاب نے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کی ولولہ انگیز قیادت میں بے مثال ترقی کی ہے امید ہے کہ انتخابات کے بعد بلوچستان سمیت ملک بھر میں مسلم لیگ (ن) ترقی اور خدمت کی نئی مثالیں قائم کرے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پنجاب حکومت نے اپنے پانچ سالہ دور میں پوری دیانتداری اور خلوص نیت سے عوام کی خدمت کی ہے:حاجی عارف حسین
گوجرانوالہ (جی پی آئی)مسلم لیگ ن کے ضلعی نائب صدر حاجی عارف حسین جٹ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے اپنے پانچ سالہ دور میں پوری دیانتداری اور خلوص نیت سے عوام کی خدمت کی ہے، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے میٹروبس پراجیکٹ، لیب ٹاپ سکیم اور اجالا پروگرام کو شفاف قرار دے کر پنجاب حکومت کی شفافیت کی پالیسی کو سند دی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ونیہ والا میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ حاجی عارف حسین جٹ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے وزراء اور مشیروں نے جھوٹے وعدے کرنے اور کرپشن کے سوا کچھ نہیں کیا۔ان کا کہنا تھا کہ آنے والا دور مسلم لیگ ن کا ہے جس میں عوام کو خوشحالی، روزگار، امن و امان اور بجلی و گیس سمیت تمام تر بنیادی سہولتیں میسر ہوں گی۔اس موقع پر حاجی افتخار پہلوان، حاجی محمد سرور،حاجی محمد بوٹاویگر نے بھی خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آج مینار پاکستان میں عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر ملکی مستقبل کا تعین کرے گا:بیرسٹر عادل سلیم خاں
گوجرانوالہ (جی پی آئی)تحریک انصاف کے سینئر رہنما حلقہ پی پی 94 بیرسٹر عادل سلیم خاں نے کہا ہے کہ آج مینار پاکستان میں عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر ملکی مستقبل کا تعین کرے گا، قوم فیصلہ کر چکی کہ عمران خان کی قیادت میں پیپلز پارٹی
اور مسلم لیگ ن کے لٹیروں سے جان چھڑا کر وطن عزیز کو ترقی و خوشحالی کے سفر کر گامزن کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیٹلائیٹ ٹائون بی بلاک میں کارکنوں و اہلیان حلقہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ بیرسٹرعادل سلیم خاں نے کہا کہ پاکستانی قوم دونوں جماعتوں کی کرپشن سے بدظن ہو چکی، انشاء اللہ 11 مئی کو عوام کی کامیابی کا سورج طلوع ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ سے سینکڑوں گاڑیوں پر مشتمل قافلہ جلسہ میں شریک ہوگا، قافلہ روانگی کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔اس موقع پر عمیر گجر، ریاست بسرا، فیض رسول گجر، رانا عمران، محمد گلزار نے بھی خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دولت ایمان اور سلطنت پاکستان ہمارے پاس اللہ تعالی کا بہت بڑا انعام ہے:ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی
گو جرانوالہ (جی پی آئی)سربراہ ادارہ صراط مستقیم انٹر نیشنل ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا کہ دولت ایمان اور سلطنت پاکستان ہمارے پاس اللہ تعالی کا بہت بڑا انعام ہے اس پر فتن دور میں ان ہر دو نعمتو ں پر شدید حملے ہو رہے ہیں ایمان جو دارین کی سعادتوں کا محور ہے اس کی حفاظت اولین فریضہ ہے اور اس کے دفاع کی خاطر جدو جہد بہت بڑا جہاد ہے آج کی تمام باطل قوتیں اور الحادی طاقتیں عقیدہ توحید و رسالت کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں اسلام دشمن قوتوں کو اس امر کا ادراک ہے کہ امت مسلمہ کی قوت کا راز اس کے محکم نظریات ہیں چنانچہ وہ مسلمانوں کی نظریاتی پختگی کو ختم کرنے کیلئے مختلف قسم کے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں ۔بحیثیت مسلمان ہمارا خمیر اور ضمیر دوسری قوموں سے جدا ہے ۔ ہمارا اور دوسری قوموں کابیماری کی تعریف میں بھی اختلاف ہے علاج میں اتفاق کیسے ہو سکتا ہے ۔آج کے بنائے ہوئے نظاموں کے مقابلے میں ہمیں نظام خلافت راشدہ کی ضرورت ہے جس سوچ کے تحت ہمارے اکابر نے علیحدہ ملک کی ضرورت محسوس کی اسی سوچ کے تحت ہی اس ملک کو بچایا جا سکتا ہے ۔آج کی جس لبرل اور امپورٹڈ سوچ کے
نزدیک پاکستا ن کے قیام کا کوئی جواز نہیں ہے اس سے پاکستان کے استحکام کی توقع بے فائدہ ہے ۔ ہمارے ملک کی بنیاد بھی دو قومی نظریے پر ہے اور بقا بھی دو قومی نظریے سے ہے ۔ مقام افسوس یہ ہے کہ ہمارے ملک میں نت نئی ایسی کاروائیاں ہو رہی ہیں جس سے پاکستان کی اسا س پر مسلسل حملے ہو رہے ہیں ۔کلچر اور ثقافت کے نام پر جس تیزی سے بے حیائی ، عریانی اور فحاشی کا لیول بڑھ رہا ہے اس سے اخلاقی اور روحانی اقدار کو شدید خطرات لاحق ہو چکے ہیں ۔خود کش دھماکوں نے اس ملک کی چولیں ہلادی ہیں ۔ڈرون حملوں اور غیر ملکی مداخلت نے اس کے آزاد ملک ہونے پر سوالیہ نشان لگا رکھا ہے ۔لسانیت ، فرقہ واریت اور علاقائی تعصب نے اس میں اضطراب پیدا کر رکھا ہے ۔ان تمام دکھوں کا مداوا اور تمام بیماریوں کا علاج اس نظریے کی طرف رجوع کرنے میں ہے جس پر یہ ملک قائم ہے ۔چناچہ دو قومی نظریے کے احیاء کیلئے 23 مارچ بروز ہفتہ بعد نماز عشاء ریلوے سٹیڈیم گڑھی شاہو لاہور میں پانچویں مرکزی عقیدہ توحید سیمینار کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔جس میں عقیدہ توحید اور جذبہ عشق رسول ۖ کی روشنی میں پاکستا ن کو دھشت گردی اور غیر ملکی مداخلت سے نجات دلانے اور عریانی و فحاشی کے سامنے بند باندھنے کیلئے لائحہ عمل پیش کیا جائے گا ۔عقیدہ توحید سیمینار کی تشہیر ی مہم کو روکنے کیلئے طرح طرح کی روکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں ،اشتہار پھاڑے جا رہے ہیں ،بینر اتارے جا رہے ہیں ،چاکنگ مٹائی جا رہی ہے اور کارکنوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے ہم ان تمام اوچھے ہتھکنڈوں کی مذمت کرتے ہیں ۔ جوزف کالونی جیسے حادثے کے ڈانڈے قانون ناموس رسالت 295c سے ملانا قابل مذمت ہے ۔ جذبہ عشق رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر تنقید کرنے سے اشتعال پیدا ہوگا ۔دنیا کو عشق رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور دھشت گردی میں فرق کرنا ہو گا ۔ ایس پی انوسٹی گیشن جب عدالت کو بتا چکا ہے کہ ملزم ساون مسیح نے توہین رسالت کی ہے اور ایف آئی آر درست ہے تو ملزم کو جلد سزا ملنی چاہئے اور اس کی حمایت میں بولنے والوں کو کٹہرے میں لانا چاہئے ۔سپریم کورٹ کو یہ کھوج لگانا چاہئے کہ پاکستان میںتوہین رسالت کے واقعات کیوں ہو رہے ہیں ؟سیمینار میں انجینئر ثروت اعجاز قادری سربراہ سنی تحریک ، پیر سید نوید الحسن مشہدی سجادہ نشین آستانہ عالیہ بھکھی
شریف، میاں ولید احمد شرقپوری ۔ شیخ الحدیث حافظ محمد عبدالستار سعیدی ، علامہ خادم حسین رضوی امیر فدایان ختم نبوت ، پیر سید ماہ منیر گیلانی ڈیری اسماعیل خان ، پیر سردار احمد عالم ، صاحبزادہ رضائے مصطفی نقشبندی سربراہ تحفظ ناموس رسالت محاذ ، صاحبزادہ عبدالمصطفی ہزاروی ، مولانا غلام محمد سیالوی ،ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی ،پیر سید کرامت علی حسین شاہ ، صاحبزادہ حامد رضا ، صاحبزادہ دائود رضوی سمیت سینکڑوں علماء و مشائخ شرکت کریں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسلم حکمران توہین رسالت کے حوالے سے اہل مغرب کے خلاف جرات مندانہ موقف اختیار کریں:مولانا محمد اکبر نقشبندی
گوجرانوالہ(جی پی آئی)صوبائی سیکرٹری اطلاعات مرکزی جمعیت علمائے پاکستان الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا ہے کہ مسلم حکمران توہین رسالت کے حوالے سے اہل مغرب کے خلاف جرات مندانہ موقف اختیار کریں۔مسلمان شان رسالت میں گستاخی برداشت نہیں کر سکتے غازی عبدالقیوم شہید نے ناموس رسالت جان قربان کر کے لافانی مقام حاصل کیا۔سنی اتحاد کونسل آج یوم اہمیت ووٹ منائے گی۔جمعتہ المبارک کے اجتمات میں علماء اکرام ووٹ کی اہمیت کا شعور پیدا کرنے کیلئے تقرریں کریں گے اور مساجد کے باہر پمفلٹ تقسیم کیے جائیں گئے۔ان خیالات کااظہار جامع مسجد نور الاسلام عالم چوک میں سنی اتحاد کونسل کے زیر اہتمام غازی عبدالقیوم شہید کے 78واں یوم شہادت کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا جس کی صدارت مولانا مفتی محمد حسین صدیقی نے کی جبکہ الحاج سرفراز احمد تارڑ ممہان خصوصی تھے۔اس موقع پر 1934ء میں تحفظ ناموس رسالت کی خاطر شہیدہونے والے غازی عبدالقیوم کے جنازے میں انگریزوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے 160افرد کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا اور فاتح خوانی کی گئی۔مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا کہ حضورنبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی شان میں گستاخانہ کلمات تحریر کرنے والے کو غازی عبدالقیوم نے بھری عدالت میں قتل کر کے اپنے آپ کو سچا عاشق رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم ثابت کیا۔انہوں نے کہا کہ عاشقان رسول ناموس رسالت کا تحفظ سروں پر کفن باندھ کر کریں گے۔پیر سید فدا حسین شاہ حافظ آبادی،مفتی غلام نبی جماعتی ، قاری غلام سرور حیدری ، قاری محمد اعظم چشتی ، پیر عمارسعید سلمانی ، مفتی محمد سعید رضوی ،مولانا محمدعارف چشتی ، حافظ محمد نعمان صدیقی، حافظ محمد رفیق قادری، حافظ محمد سعید زین ،مولانا محمد عارف چشتی ، حافظ محمد یعقوب فریدی ، حافظ آصف علی اویسی اور عبدالمجید کیلانی اور دیگر نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔