کوئٹہ(جیوڈیسک)کوئٹہ میں دو گروہوں میں پرانی رنجش کی بنا پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق،تین زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق کاسی روڈ پر دو گروہوں میں پرانی رنجش کی بنا پر معمولی تکرار ہوئی جس پر معاملہ طول پکڑ گیا اور دونوں اطراف سے فائرنگ کی گئی جس سے ایک شخص نصیب اللہ جاں بحق جبکہ عصمت اللہ ، عنایت اللہ اور میر واعظ زخمی ہو گئے۔
جنہیں فوری طور پر سول ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے نصیب اللہ کی ہلاکت کی تصدیق کر دی۔زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے جبکہ لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی ہے۔متعلقہ پولیس مزید کارروائی کر رہی ہے،تا حال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔