ملتان : اپنے اغوا کا ڈراما رچاکر باپ سے تاوان مانگنے والا ملزم گرفتار

Multan

Multan

ملتان(جیوڈیسک)ملتان اپنے ہی اغوا کا ڈراما رچا کر اپنے باپ سے 50 لاکھ روپے تاوان مانگنے والا ملزم دیگر ساتھیوں کے ہمراہ گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق 21 مارچ کو ہاشم رضا اپنے ڈرائیور کے ہمراہ سیتل ماڑی کے علاقے میں اپنی گاڑی چھوڑ کرغائب ہو گیا۔

بعد میں اپنی دوست کے بھائیوں طیب اور توقیر کے ساتھ مل کر اپنے باپ سے 50 لاکھ روپے تاوان مانگا۔ پولیس نے تفتیش کی تو معلوم ہوا کہ ہاشم رضا گجرات میں اپنی دوست کے گھر رہ رہا ہے جس پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ملزم نے اپنے والد سے 50 لاکھ روپے تاوان مانگا تھا۔ اغوا کے درامے میں ملزم کی دوست اور اس کے 2 بھائی بھی ملوث ہیں۔