ہرن کا شکار، سیف، سونالی باندرے اور تبو پر فرد جرم عائد

Sulman Khan

Sulman Khan

بھارت(جیوڈیسک)بھارت میں کالے ہرن کا شکار کرنے پر اداکار سیف علی خان، سونالی باندرے، تبو اور نیلم پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔ سلمان خان بیماری کی وجہ سے عدالت حاضر نہیں ہوئے۔ سیف علی خان، سونالی، تبو اور نیلم نے کالے ہرن کے شکار میں سلمان خان کو مدد فراہم کی تھی۔

جودھ پور کی عدالت نے معروف اداکاراں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ سلمان خان بیماری کی وجہ سے عدالت میں حاضر نہیں ہو پائے۔ قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر سیف علی خان، تبو، سونالی باندرے اور نیلم کے خلاف الزامات ثابت ہو جاتے ہیں تو انہیں چھ سال تک کی قید ہو سکتی ہے۔