مجلس وحدت مسلمین ملت جعفریہ کو سیاسی منشور کا اعلان24 مارچ کو حیدرآباد میں قرآن و اہلبیت کانفرنس کرے گی

مجلس وحدت مسلمین ملت جعفریہ کو سیاسی منشور کا اعلان 24 مارچ کو حیدرآباد میں قرآن و اہلبیت کانفرنس کرے گی۔ملک بھر میں جاری شیعہ نسل کشی کے خلاف کوئی سیاسی جماعت ملت جعفریہ کے ساتھ نہیں۔

اپنا حق لینا جانتے ہیں حیدرآباد میں قرآن و اہلبیت کانفرنس میں شرکت کیلئے کراچی سے ہزاروں کی تعداد میں کاروان روانہ ہونگے۔ناصر عباس شیرازی ،علامہ صادق رضا تقوی،مہدی محمد ،صغر زیدی،،علامہ احمد اقبال ،علامہ محمد حسین کریمی،علامہ حیدر عباس ،علامہ عقیل موسی سمیت دیگر کی شر کت

مجلس وحدت مسلمین ملت جعفریہ کو سیاسی منشور کا اعلان 24 مارچ کو حیدرآباد میں قرآن و اہلبیت کانفرنس کرے گی۔ملک بھر میں جاری شیعہ نسل کشی کے خلاف کوئی سیاسی جماعت ملت جعفریہ کے ساتھ نہیں ۔اپنا حق لینا جانتے ہیں حیدرآباد میں قرآن و اہلبیت کانفرنس میں شرکت کیلئے کراچی سے ہزاروں کی تعداد میں کاروان روانہ ہونگے۔خیالات کا اظہار و حدت مسلمین کے مرکزی پولیٹیکل سیکر ٹری ناصر عباس شیرازی نے جنرل باڈی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں علامہ صادق رضا تقوی،اصغر زیدی،علامہ علی انور،علامہ احمد اقبال ،علامہ محمد حسین کریمی،علامہ حیدر عباس ،علامہ عقیل موسی سمیت دیگر کی شر کت ان کا کہنا تھا کہ کراچی ، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کو 2013کے عام انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی نشان ،،خیمہ،،الاٹ کر دیا گیا ہے اور اس حوالے سے سیاسی کونسل بھی ترتیب دے دی گئی ہے۔

مجلس وحدت مسلمین عام انتخابات میں ملک بھر میں بھر پور حصہ لیں گی۔اور پارٹی کے سپریم کونسل شوری عالی نے سیاسی سیل کوانتخابات میں بھر پور حصہ لینے کی اجازت دے دی ہیں۔انہوں نے کہا مجلس وحدت کے ساتھ انتخابات کے حوالے سے مختلف جماعتوں کے رابطے مسلسل جاری ہیں۔انشااللہ پاکستان میں ہم ووٹ کی طاقت کے ذریعے دہشت گردوں اور کالعدم تکفیری گروہوں کا راستہ روکیں گے۔

محب وطن قیادت کو ایوانوں میں پہنچا کر پاکستان کے مستقبل کو محفوظ بنائیں گے۔عوام اس الیکشن میں دیانتدار اور مخلص نمائندوں کا انتخاب کرکے اپنا قومی فریضہ ادا کریں گے۔اس حوالے سے 24مارچ حیدر آباد میں قرآن و اہلبیت کانفرس جلسہ منعقد کیا جا رہا ہے جس میں پورے سندھ سے عوامی شرکت ملک میں جاری دہشت گردی اوروادی مہران میں حالیہ دہشت گردی کو ناکام بنا دیں گے۔