ملکہ کی ممتاز شحصیت عمر فاروق اعوان نے تیئس مارچ کے حوالے سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ 23 مارچ1940 کو جس پاکستان کے حصول کے لئے قراداد منظور کی گئی تھی
ملکہ : ملکہ کی ممتا ز سیا سی و سما جی شحصیت عمر فا رو ق اعوان نے تیئس مارچ کے حوالے سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ 23 مارچ1940 کو جس پاکستان کے حصول کے لئے قراداد منظور کی گئی تھی آج اقبال اور قائد کا وہی پاکستان لٹیروں جاگیرداروں اور سرمایہ داروں کے شکنجے میں ہے ہمیں آج قائد کے پاکستان کو امن و خوشحالی کا گہوارہ بنا نے کا عزم کرنا ہو گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج نااہل حکمرانواں کی غلط پالیسیوں نے وطن عزیز کی سلامتی اور تحفظ کو شدید نقصان پہنچایااب وقت آگیا ہے کہ ان امریکہ نواز غلام حکمرانوں کا احتساب کیا جائے اورالیکشن میں ایسی قیادت کو چناجائے جس کا ماضی باکردار ہو،جس کا دامن کرپشن سے پاک اور بے داغ ہو تاکہ اس ملک سے مہنگائی، کرپشن کو ختم کرئے۔