شہید کی شہادت قوم کی حیات ہوتی ہے ،خود مرتا ہے ، نہ قوم کو مرنے دیتا ہے۔ خوش قسمت ہوتا ہے ، وہ جسے شہادت کی موت نصیب ہو جائے۔ اظہار بخاری
Posted on March 24, 2013 By Noman Webmaster اسلام آباد
راولپنڈی (نمائندہ، این این اے) ورثاء شہداء کو تقسیم ایوارڈ کے موقع پر معروف مذہبی سکالرعلامہ پیر سید اظہار بخاری نے پاک فوج کی عظمتوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید کی شہادت قوم کی حیات ہوتی ہے ،خود مرتا ہے ، نہ قوم کو مرنے دیتا ہے۔خوش قسمت ہوتا ہے ، وہ جسے شہادت کی موت نصیب ہو جائے ۔جس قوم کو شہید مل جائیں ، ان کی سر حدیں محفوظ ہو جاتی ہیں۔
شہیدکے لہو کا پہلا قطرہ ابھی زمین پر ٹپک نہیں پاتا ، کہ جنت کا دروازہ پہلے کھل جاتا ہے ۔پاک افواج قابل فخر ہے ۔جس کا ہر جوان سرحدوں کی حفاظت کیلیے اپنے چہرے پر شہادت کا سہرا سجائے بیٹھا ہے ، اور جنت بھی ایسے ہی شہیدوں کا انتظار کرتی ہے ۔ پاکستانی افواج نے اپنی روایتی جراتمندی اور عزم محکم کا وہ مظاھرہ کیا ۔جو تاریخ میں زندہ مثال بن گیا ہے۔
قوم ایمان کی پٹری پر ہو،باہمی اتحاد واتفاق ہو ،قائدین کا ایمان مستحکم اور وفاداری غیر مشکوک ہو ، تو پاکستان کو نہ دبایا نہ ڈرایا ، نہ جھکایا ، اور نہ ہی ہرا یا جاسکتا ہے ۔ اظہار بخاری نے کہا امریکہ اسلامی دنیا کا قبضہ چھوڑ دے ، دنیا میں ایک منٹ میں امن قائم ہو جائے ۔امریکہ کا منحوس سایہ جہاں پڑھتا ہے ۔ وہاں دھشتگردی کا وائرس پھیل جاتا ہے ۔ دھشتگرد نبی پاک صلی اللہ عیلہ وآلہ وسلم کی شریعت کا مذاق اُڑاتے ہیں ۔جنت تو بہت دور کی بات ہے ، وہ تو جنت کی خوشبوسے بھی محروم رہیگا۔
قرآن پاک میں خدا نے دھشتگرد شیطان پر( اُخرج )کا حکم لگا کر اسے ہمیشہ کیلیے جنت محروم کر دیا ۔قرآن کہتا ہے ، کہ جو زمین میں فساد پھیلائے ، اسے قتل کیا جائے ،اسے پھانسی پر لٹکایا جائے ، اسکے ہاتھ پائو ں کاٹ کر نشان عبرت بنا دیا جائے ۔ ایسے بد بختوںد کا وطن ہوتاہے، نہ ہی کوئی مذھب ،اسلام کی جعلی وردی پہن کر بے گنائوں کو مارنے والوں کا مذھب بھی جعلی ہوتا۔
جنت میں آگ نہیں ، پھر آگ لگانے والا جنت میں کیسے جا سکتا ہے ۔ لہذااب ضرورت اس امر کی ہے ، کہ پاک افواج اور قوم متحد ہوکر دھشتگردوںکی ہر سازش کو ناکام بنانے کا عہد کریں ۔ اوردشمنوں کو یہ پیغام دیں ، کہ ہماری آزادی کو چھیڑنے کی کوشش نہ کرنا ، ہمارے پاس وہ مائیں آج بھی موجود ہیں ۔ جو اپنے بچوں کو شہادت کی دعا دیتی ہیں۔