فوجی و سیاسی قیادت سابق آمر کا احتساب کریگی۔ مشرف کی آمد پر جلد لائحہ عمل کا اعلان کرینگے۔ وفد سے گفتگو
Posted on March 24, 2013 By Noman Webmaster کراچی
کراچی(رپورٹ، این این اے) ڈیفینس ہیومن رائٹس آف پاکستان کی چیئر پرسن آمنہ مسعود جنجوعہ نے کہا ہے کہ سابق آمر (ر) جنرل پرویز مشرف لال مسجد جامعہ حفصہ،اکبر بگٹی و غازی عبدالرشید ،ڈاکٹر عافیہ صدیقی،اور ہزاروں لاپتہ افراد کا ذمہ دار ہونے کی وجہ سے قومی مجرم ہے۔قوم انہیں معاف نہیں کریگی۔فوجی و سیاسی قیادت سابق آمر کا احتساب کرے۔
کراچی میں لاپتہ افراد سے متعلق وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہاکہ سابق آمر پرویز مشرف نے اپنے دور اقتدار میں آئین کو توڑا جس پر سپریم کورٹ کو انکے خلاف ازخود نوٹس لے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے کانون میں آج بھی جامعہ حفصہ کی معصوم طالبات کی چیخوں کی آوازیں گونجتی ہیں،معصوم ڈاکٹر عافیہ کو محص چند ہزار ڈالر کے عیوض امریکہ کے حوالے کر دیاگیا۔
ہزاروں افراد کو بغیر کسی جرم کے اغوا کردیاگیا۔بلوچ عوام نواب اکبر بگٹی کے قاتل کو کبھی معاف نہیں کریگی۔انکا کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف قومی مجرم ہیں انہیں آمد پر گرفتار کر کے ان پر غداری کا مقدمہ چلایا جائے۔انہوں نے کہا کہ لاپتہ افراد کے حوالے سے قائم کمیشن کا کردگی سے لاپتہ افراد کے لواحقین مطمئن نہیں لہذا چیف جسٹس جناب افتحار محمد چوہدری لاپتہ افراد کے مقدمات کی خود سماعت کریں۔آمنہ مسعود جنجوعہ نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ آنے والی قیادت فوجی قیادت کے ساتھ مل کر پرویز مشرف کا احتساب کر کے قوم کی امنگوں کو پوراکریگی۔