لالہ موسی کی خبریں 23.03.2013
Posted on March 24, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
لالہ موسی: قومی ہیرو ایم ایم عالم کی وفات قوم کیلئے ایک عظیم سانحہ ہے،چوہدری وحید اکرم آف ہالینڈ
لالہ موسی(محمد بلال احمد بٹ)صدر مسلم لیگ ن ہالینڈ چیئر مین پاک نیدر لیڈر فرینڈز شپ ایسوسی ایشن،معروف زمیندار چوہدری وحید اکرم آف ہالینڈ نے اپنے ٹیلی فونک بیان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی ہیرو ایم ایم عالم کی وفات قوم کیلئے ایک عظیم سانحہ ہے ان کے کارہائے نمایاں ہیں اور تاریخ کے پنوں پر سنہری حروف سے لکھے جانے کے قابل ہے،انہوں نے ایک منٹ میں دشمن کے پانچ طیارے مار گرائے جو کہ آج بھی تاریخ دنیا میں ریکارڈ ہے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ایسے عظیم لوگ جو قوم اور ملک کا سرمایہ ہیں صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں،ہم ان کے اہل خانہ کے ساتھ غم میں برابر کے شریک ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالی ان کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لالہ موسی:کھاریاں لنڈا بازار میں جلنے والی دکانوں کے مالکان داد رسی کے منتظر
لالہ موسی(محمد بلال احمد بٹ)کھاریاں لنڈا بازار میں جلنے والی دکانوں کے مالکان داد رسی کے منتظر،تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز کھاریاں لنڈا بازار میں آتش زدگی کے نتیجہ میں کروڑو ں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا تھا جس میں تقریبا110دکانیں جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئی تھیں لیکن تاحال دکانوں کے مالکان کی دادی رسی نہیں کی گئی اور نہ ہی حکومتی عہدیداران اور انسانیت کی حقو ق کی علمبردار این جی اوز میں سے کسی نے رابطہ کیا ہے لالہ موسی کے رہائشی دکانداروں سخی خاں دھامہ،حنیف خان ٹینکی محلہ،ابراہیم خان وہند،عبداللہ ہارون محلہ چراغ پورہ،ضیا خان دھامہ و دیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے نقصان کا ازالہ کیا جائے ہمارے بچے بھوکے مر رہے ہیں ہم ارباب اختیار سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے نقصان کا تخمینہ لگاکر ہمارے نقصان کا ازالہ کیا جائے تاکہ ہم اپنے بیوی بچوں کا پیٹ پال سکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لالہ موسی:معروف زمینداراورامیدوار حلقہ این اے106چوہدری محمد اسلم وسن آج وطن واپس پہنچ رہے ہیں
لالہ موسی(محمد بلال احمد بٹ)دست راست سابق صدر جنرل پرویز مشرف،مرکزی راہنما آل پاکستان مسلم لیگ ،معروف زمینداراورامیدوار حلقہ این اے106چوہدری محمد اسلم وسن آج وطن واپس پہنچ رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق امیدوار حلقہ این اے106 چوہدری اسلم وسن،سابق صدر جنرل پرویز مشرف کے ہمراہ آج قائد اعظم انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتریں گے کراچی میںآل پاکستان مسلم لیگ کے ہزاروں جیالے ورکر جنرل پرویز مشرف اور چوہدری اسلم وسن کا پرتپاک استقبال کریں گے۔علاوہ دست راست جنرل پرویز مشرف چوہدری اسلم حلقہ این اے106میں آکر باقاعدہ طور پر اپنی انتخابی سرگرمیوں کا آغاز کریں گے۔ چوہدری اسلم وسن حلقہ میں اہم سیاسی اہمیت کے حامل ہیں اور وسیع ووٹ بنک رکھتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوکرانی،انگلینڈ پلٹ فیملی کے گھر سے ڈیڑھ لاکھ روپے لے گئی
لالہ موسی(محمد بلال احمد بٹ)نوکرانی،انگلینڈ پلٹ فیملی کے گھر سے ڈیڑھ لاکھ روپے لے گئی،تفصیلات کے مطابق محلہ نظام پورہ کی رہائشی شمیم بی بی ،شیخ امتیاز محلہ قصبہ کے گھر کام کرتی تھی دو روز قبل گجر میں کام کررہی تھی کہ الماری میں پڑے ہوئے ڈیڑھ لاکھ روپے اٹھا کر رفو چکر ہو گئی گھر کے مالک شیخ امتیاز نے شمیم بی بی کے خلاف تھانہ سٹی میں تحریری درخواست دے دی ہے جبکہ دو روز گزرنے کے باوجود کاروائی نہیں ہوئی، شمیم بی بی کا کہنا ہے کہ جس کو مرضی بتائو میرا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لالہ موسی:چوہدری اعجاز احمد آف میانہ چک کی قیادت میں پبلک سیکرٹریٹ لالہ موسی سے سینکڑوں گاریوں اور ہزاروں افراد پر مشتمل بہت بڑا قافلہ لاہو رجلسہ کیلئے روانہ ہوا
لالہ موسی(محمدبلال احمد بٹ)امیدوار حلقہ این اے106اور سابق صوبائی وزیر رہنما تحریک انصاف حلقہ پی پی112چوہدری اعجاز احمد آف میانہ چک کی قیادت میں پبلک سیکرٹریٹ لالہ موسی سے سینکڑوں گاریوں اور ہزاروں افراد پر مشتمل بہت بڑا قافلہ لاہو رجلسہ کیلئے روانہ ہوا،میانہ چک پبلک سیکرٹریٹ پر جشن کا سماں بندھا رہاڈھولوں کی تھاپوں پر نوجوانوں کا رقص لالہ موسی کی ہر یونین کونسل سے معززین علاقہ ڈھولوں کی تھاپوں پر رقص کرتے ہوئے ٹولیوں کی شکل میں پبلک سیکرٹریٹ پہنچتے رہے چوہدری اعجاز زندہ باد،میاں افضل حیات زندہ باد،عمران خان زندہ باد کے نعروں سے فضا گونج اٹھی،اس موقع پر میاں افضل حیات زندہ باد،عمران خان زندہ باد کے نعروں سے فضا گونج اٹھی،اس موقع پر میاں افضل حیات اور سابق صوبائی وزیر چوہدری اعجاز احمد آف میانہ چک نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ آج کا عمران خان کا جلسہ ملک میں موروثی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کردے گا،تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے انشا اللہ آنے والا دور پاکستان تحریک انصاف کا ہے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف قائد تحریک عمران خان کی قیادت میں پورے ملک میں کلینک سویپ کرے گی یاد رہے کہ پبلک سیکرٹریٹ پر معززین کی بریانی سے خاطر تواضع کی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لالہ موسی:چوہدری صابر ہنج کے ساتھ مل کر حلقہ پی پی112میں باقاعدہ الیکشن کمپین کا آغاز کر دیا ہے
لالہ موسی(محمدبلال احمد بٹ)چوہدری صابر ہنج کے ساتھ مل کر حلقہ پی پی112میں باقاعدہ الیکشن کمپین کا آغاز کر دیا ہے،ان خیالات کا اظہار آزاد امیدوار حلقہ پی پی112چوہدری گلزار اہنج نے کیا،انہوں نے کہا کہ جلد ہی عوامی رابطہ آفس کا لالہ موسی میں افتتاح کر رہے ہیں چوہدری لیاقت بھدر کے مقابلے میں حلقہ پی پی112 سے ہر صورت میں الیکشن لڑوں گا، حلقہ کی غریب عوام میرا بازو ہے اور میں غریبوں کے ووٹ کی طاقت سے کامیاب ہو کر ان کے حقوق کی جنگ لڑوں گا ہمارے حلقہ کے ساتھ گذشتہ دس سالوں سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے عوام ان بڑی پارٹیوں سے تنگ ہے اور انشا اللہ ان کی نفرت کا ووٹ مجھے ملے گا انشا اللہ کامیاب ہو کر حلقہ پی پی112کی تمام محرومیوں کا ازالہ کروں گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان تحریک انصاف ضلع گجرات کے سینئر راہنما نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ کی قیادت میں ایک بڑا کاروان 23مارچ کے جلسے میں شرکت کے لئے صبح 11بجے انصاف مرکز کیمپینگ گرائونڈ لالہ موسی سے روانہ ہوا
لالہ موسی(محمد بلال احمد بٹ)پاکستان تحریک انصاف ضلع گجرات کے سینئر راہنما نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ کی قیادت میں ایک بڑا کاروان 23مارچ کے جلسے میں شرکت کے لئے صبح 11بجے انصاف مرکز کیمپینگ گرائونڈ لالہ موسی سے روانہ ہوا جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی ۔جب یہ عظیم الشان کاروان ہریہ والا چوک پہنچا تو وہاں پر پاکستان تحریک انصاف کے ذمہ داران اور کارکنان نے ان کا بھرپور طریقے سے استقبال کیا اور اس کاروان کے ہمراہ چل پڑے اسی طرح جوں جوں یہ قافلہ اپنی منزل کی طرف بڑھتا رہا لو گ اس قافلے میں جوق در جوق شامل ہوتے رہے جب یہ قافلہ گوجرانوالہ پہنچا تو ایک بڑے اجتماع کی شکل اختیار کر چکا تھا وہاں پر رانا نعیم الرحمان اور ان کے ساتھیوں نے اس عظیم اجتماع کا استقبال کیا اور ان کے ساتھ مل کر اپنی منزل کی طرف بڑھنے لگے ۔کامونکی پہنچنے پر وہاں کے لوگوں نے ان کا بھرپور طریقے سے خیر مقدم کیا اور پھر وہاں سے یہ اجتماع اپنی منزل کی طرف روانہ ہو گیا اور جلسہ گاہ میں پہنچا جہاں پر پہلے سے موجود ہزاروں افراد نے ان کا استقبال کیا اور ان کا ایک بڑا اجتماع لانے پر ان کی حوصلہ افزائی کی اور ان کی محنت کو خراج تحسین پیش کیا ۔
لاہور:چودھری شجاعت حسین اور سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالہی کے گھر پر فائرنگ کے واقعہ میں پنجاب حکومت کا ہاتھ ہے،چوہدری ظہیر الدین
لاہور (محمد بلال احمد بٹ)پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری چودھری ظہیر الدین نے کہا ہے کہ پارٹی صدر چودھری شجاعت حسین اور سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالہی کے گھر پر فائرنگ کے واقعہ میں پنجاب حکومت کا ہاتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے اپنے سیاسی مخالفین کو ڈرانے دھمکانے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے اور اس طرح کے واقعات سے ن لیگ کے رہنمائوں کی ذہنی کیفیت کا اندازہ لگانا بھی اب کوئی مشکل بات نہیں۔ چودھری ظہیرالدین نے کہا کہ اپنی 5 سالہ ناقص کارکردگی کے باعث ن لیگ کے رہنما بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اور اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں۔ چودھری ظہیر الدین نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کے رہنمائوں اور کارکنوں کو گولیوں اور فائرنگ کے واقعات سے خوفزدہ نہیں کیا جا سکتا، ہم ڈرنے اور جھکنے والے نہیں بلکہ اپنے سیاسی مخالفین کا ہر میدان میں ڈٹ کر مقابلہ کریں گے