ایشا چیک پوسٹ پر خود کش حملے میں 17 اہلکار شہید ہوئے،آئی ایس پی آر

Ispr

Ispr

میرانشاہ(جیوڈیسک) شمالی وزیرستان میں گزشتہ روز چیک پوسٹ پر خودکش حملے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کی تعداد 17ہوگئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ روز چیک پوسٹ پر خودکش حملے میں افسر سمیت17 جوان شہید ہوئے۔

گزشتہ روز ایشا چیک پوسٹ پر خود کش حملہ ہوا جس میں موقع پر ہی 8اہلکار شہید اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔گزشتہ روز میر علی میں خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی ایشا چیک پوسٹ سے ٹکرا دی تھی جس کے نتیجے میں چیک پوسٹ کو شدید نقصان پہنچا تھا۔