ملک بھر میں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایا گیا

Youm Pakistan

Youm Pakistan

ملک بھر میں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے سیمنایا گیا۔ اس سلسلے میں مزار قائد او مزاراقبال پر پروقار تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ دن کا آغازخصوصی دعاں اورتوپوں کی سلامی سے ہوا۔ یوم پاکستان کی پر وقار تقریبات کا آغاز الصبح دارلحکومت اسلام آباد کی مساجد میں خصوصی دعاں اور اکتیس توپوں کی سلامی کے ساتھ ہوا۔

نیٹ ساونڈ کراچی میں گورنر سندھ عشرت العباد نے نگراں وزیراعلی جسٹس ریٹائرڈ زاہد قربان علوی کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتح خوانی کی۔اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ آج کے دن قائد کے اصولوں پر چل کر پاکستان کو مضبوط کرکے دشمنوں کو شکست دینی ہے۔

نگراں وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کراچی کو روشنیوں کا شہر بنانے میں کامیاب ہوجائے ۔ پنجاب ، سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے چھوٹے بڑے شہروں میں بھی یوم پاکستان جوش و خروش سے منایا گیا۔ پاکستان بھر کی طرح یوم قرارداد پاکستان کے موقع پر آزاد کشمیر میں بھی تقریبات کا اہتمام کیا گیا اور پاکستان کی تکمیل تک جد جہد جاری رکھنے کا عزم بھی کیا گیا۔

ایوان وزریراعظم مظفرآباد میں مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ کشمیری پاکستان کو اپنی منزل سمجھتے ہیں اس لئے ان کے نزدیک حرمیں شریفین کے بعد اگر کو متبرک مقام ہے تو وہ پاکستان ہے۔