آکلینڈ(جیوڈیسک)انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ پر 274 رنز کی برتری حاصل کرلی، مہمان ٹیم پہلی اننگز میں204 رنز بناکرآٹ ہوگئی۔ آکلینڈ میں جاری میچ کے تیسرے دن انگلینڈ نے پہلی اننگز 2 وکٹ پر50 رنز سے شروع کی، مہمان ٹیم کی بیٹنگ ٹرینٹ بولٹ کے سامنے بے بس نظر آئی، پوری ٹیم 204 رنز بناکر آوٹ ہوگئی، میٹ پرائر 73 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔
ٹرینٹ بولٹ نے 6 کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔دوسری اننگز میں کیوی ٹیم مشکلات کا شکار تو ہوئی لیکن انہوں نے دن کا اختتام 274 رنز کی برتری کے ساتھ کیا۔ نیوزی لینڈ کا اسکور 3 وکٹ پر 35 رنز ہے ، پیٹر فلٹن 14 اور ڈین براونلی 13 رنز بناکر وکٹ پر موجود ہیں۔