فیصل آباد(جیوڈیسک)فیصل آباد میں انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا مرحلہ روکنے کے لیے وکلا نے ڈنڈا بردار فورس بنانے کا اعلان کیا ہے جو ریٹرننگ آفیسر ،الیکشن عملے اور امیدواروں کو عدالتوں میں داخل نہیں ہونے دیں گے .فیصل آباد کے وکلا نے ہائی کورٹ کے بنچ کے قیام کے لیے تحریک کو نیا رخ دے دیا ہے۔
وکلا کا کہنا ہے کہ جڑانوالہ ،تاندلیانوالہ ،سمندری اور فیصل آباد میں عدالتوں کے باہر ڈنڈا بردار فورس تعینات کی جائے گی تا کہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عمل روکا جا سکے۔
وکلا کی جانب سے ڈنڈا بردار فورس کے اعلان کے بعد انتظامیہ نے بھی بھرپور کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔عدالتوں کے اندر اور باہر بھاری نفری تعینات ہے جس کی نگرانی سول جج اور ایس ایس پی آپریشن کر رہے ہیں۔