پاکستان (جیوڈیسک)سابق صدر پرویز مشرف کہتے ہیں جان پر کھیل کر پاکستان بچانے آیا ہوں، کچھ عناصر مجھے قتل کی دھمکیاں دے رہے ہیں ،صرف اللہ سے ڈرتاہوں۔ سابق صدر پرویز مشرف نے وطن واپسی پر کراچی ایئرپورٹ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا پہلے روز ہی سیاست کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کی جارہی ہیں، آل پاکستان مسلم لیگ کے مزار قائد پر ہونے والے جلسے کو منسوخ کردیا گیا۔ پورے پاکستان میں جلسے کروں گا۔
پرویز مشرف نے کہا اپنے لئے نہیں وطن کیلئے واپس آیا ہوں ،ہمارا نعرہ ہے بچا کر رہیں گے پاکستان، پاکستان کے حالات دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے، کراچی میں روزانہ لاشیں گر رہیں ہیں، کراچی کی روشنی اور امن کو واپس لانا چاہتا ہوں، ۔ انہوں نے کہا جوپاکستان میں چھوڑکرگیا تھا وہ کہاں چلا گیا۔
سابق صدر پرویز مشرف نے چار سال بعد ارض پاک پر قدم رکھا تو سینکڑوں کارکنان سمیت شہریوں نے ان کا پرتپاک اور شایان شان استقبال کیا۔ پاکستان سیدو ہزار آٹھ میں گارڈ آف اونر لے کررخصت ہونے والے سابق صدر پرویز مشرف کراچی ائیر پورٹ پر قومی لباس زیب تن کئے اور بازوئوں پر دو امام ضامن باندھے پہنچے، تو پھولوں ،نعروں ،ڈھول کی تاپ پر جھومتیناچتے اورگاتے سینکڑوں کارکنان نے اپنے لیڈر شانداراستقبال کیا۔
ہاتھوں میں جھنڈے اور بینرز اٹھائے انتخابات میں کامیابی کا عزم لئے فتح کا نشان دیکھاتے کارکنان اور ہزاروں محبت کرنے والے پرویز مشرف کا کر رہیتھیبے چینی سیانتظار ائیر پورٹ پر۔ مرد ،بوڑھے ،بچے ،جوان ،خواتین سب ہی کا کہنا تھا کہ سابق پرویز مشرف ہی پاکستان کی ڈوبتی کشتی کوبچائیں گے۔
ملک بھر سے آئے کارکنان کے ٹھاٹھے مارتے سمندر کی موجوں سے ایک ہی صدا آتی رہی کہ پاکستان کی مستقبل کی ضمانت آج آگئی پاکستان ۔ دبئی سے قرآن کے سائے میں نکلنے والے سابق صدر پرویز مشرف ملک میں عام انتخابات کی جنگ لڑنے تو آگئے لیکن اس جنگ میں کس حد تک ہوں گے کامیاب یہ تو آنے والا وقت ہی بتا ئے گا ۔