نگراں وزیراعظم میر ہزار خان کھوسو آج عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔صدر آصف علی زرداری آج دن ایک بجے ایوان صدر میں ان سے حلف لیں گے۔میر ہزار خان کھوسو کہتے ہیں کہ شفاف انتخابات اولین ترجیح ہے۔انہوں نے بلوچ رہنماں سے الیکشن میں حصہ لینے کے لیئے بھی کہا ہے۔
نگران وزیراعظم نے منتخب ہونے کے بعد سب سے پہلے اے آروائی نیوز سے گفتگو کی۔ نگران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شفاف انتخابات اولین ترجیح ہیں نگران حکومت کی مدت نہین بڑھائیں گے۔ ہر ممکن کوشش کی جائے کہ کابینہ میں اچھے لوگ لائے جائیں کے لیکن کابینہ کا حجم زیادہ بڑا نہیں ہوگا۔ انہوں نے بلوچ رہنماں سے اپیل ہے کہ وہ انتخابات میں بھرپور حصہ لیں۔
میرہزارخان کی تقریب حلف برداری آج ہوگی۔صدر مملکت آصف زرداری ان سے عہدے کا حلف لیں گے۔