صوابی : پنج پیر میں پولیس وین کے قریب دھماکا، گاڑی کو معمولی نقصان

Swabi

Swabi

صوابی(جیوڈیسک)خیبرپختونخوا کے شہر صوابی کے علاقے پنج پیر میں پولیس وین کے قریب بم دھماکا ہوا ، ڈی ایس پی صوابی عنایت علی شاہ حملے میں محفوظ رہے۔

پولیس کے مطابق ڈی ایس پی صوابی عنایت علی شاہ کی گاڑی پنج پیر کے علاقے سے گزر رہی تھی کہ پولیس وین کے قریب بم دھماکا ہوا گیا تاہم ڈی ایس پی معجزاتی طور پر محفوظ رہے، پولیس وین کو معمولی نقصان پہنچا۔