پاکستان (جیوڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے ون ڈے سیریز میں شکست ایک کیچ چھوڑنے کا سبب بنی جسکا فائدہ اٹھا کر بیٹسمین نے اپنی ٹیم کو کامیابی دلا دی۔ یوں کہیے کیچ ڈراپ میچ ڈراپ۔
جی ہاں ضرب مثل ہے کیچز ون میچز لیکن پاکستانی فیلڈر اس بات سے شاید ناواقف ہیں۔ اس لئے جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز میں متعدد کیچ ڈراپ کیے۔ اور اس کا نقصان بھی اٹھانا پڑا۔ ایسا ہی کچھ پانچویں اور آخر ی ون ڈی میں بھی ہوا جب تجربہ کار یونس خان نے جنوبی افریقی کپتان اے بی ڈی ویلیئرز کاکیچ چھوڑا جو سلپ کی پوزیشن پر موجود تھے۔
کھیل کے گیارہویں اوور کی تیسری گیند جنید خان نے کرائی اور ڈی ویلیئرز کے غلط شاٹ نے یونس خان کو کیچ پکڑنے کا موقع دیا۔ لیکن یہ کیاقسمت کی دیوی تھی مہربان ڈی ویلیئرزپراور وہ بچ گئے آٹ ہونے سے پھر کیا تھا پاکستانی بولرز کی شامت آگئی۔
ڈی ویلیئرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پچانوے رنز بنائے اور سیریز تین دو سے اپنی ٹیم کے نام کرا دی۔