سیاست کے رنگ نرالے،، پی پی 90 میں مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر اور ممبر بیت المال سے استعفیٰ دیے
Posted on March 25, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
کمالیہ ( تحصیل رپورٹر) سیاست کے رنگ نرالے،، پی پی 90میں مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر اور ممبر بیت المال سے استعفیٰ دیے بغیر پاکستان مسلم لیگ ن کی طرف سے نامزد کردہ ضلعی ممبر بیت المال کا بطور ایم پی اے ٹکٹ نہ ملنے پر مسلم لیگ کی ضلعی قیادت کو بلیک میل کرنے کے لیے پیپلزپارٹی میں شامل ہونے کا ڈھونگ ،،چارسال مسلسل ضلعی نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن سمیت ممبر بیت المال بن کر پانچ کروڑ روپے مالیت کی قیمتی کمرشل اراضی لاری اڈا پیرمحل پر قبضہ کرکے مالی فائدہ حاصل کیا۔
بطورایم پی اے ٹکٹ نہ ملنے کی حامی نہ ہونے پر سیاسی طورپر بلیک میل کرنے کے لیے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا ڈھونگ رچادیامفاد پور اہونے پر کسی بھی وقت پیپلزپارٹی کو چھوڑکر دوبارہ مسلم لیگ ن میں جاسکتے ہیں تفصیل کے مطابق میاں امجد حسین خالد جس نے پاکستان مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے چارسال مسلسل ضلعی نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن سمیت ممبر بیت المال بن کر پانچ کروڑ روپے مالیت کی قیمتی کمرشل اراضی لاری اڈا پیرمحل پر قبضہ کررکھا ہے۔
ایم این اے محمد ریاض فتیانہ نے میاں اسدالرحمن کو اسی وجہ سے کئی مرتبہ تنقید کا نشانہ بنایاکہ میاں اسدالرحمن کی ایما پر صوبائی حکومت کی پانچ کروڑ روپے کی قیمتی اراضی پر قبضہ کرکے عالی شان بلڈنگ بنارکھی ہے ان تمام الزامات کے باوجود میاں اسدالرحمن نے اپنا کارکن ہونے کے ناطے تمام الزامات کا سامنا کیا اور ہر جلسہ کارنر میٹنگ میں میاں امجد حسین کو پیش پیش رکھا ۔
جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے میاں امجد حسین خالد نے اپنے آپ کو خودساختہ مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے پی پی 90 سے صوبائی امیدوار کے بورڈ آویزاں کرکے صوبائی ضلعی قیادت کو بلیک میل کرناشروع کردیاپاکستان مسلم لیگ ن کی صوبائی ضلعی قیادت کو خریدنے کی کوشش کی گئی اور دوکروڑ روپے پا رٹی فنڈ میں جمع کروانے کے شوشے چھوڑے گئے مگر اس کے باوجود معیار پر پورا نہ اترنے پرپاکستان مسلم لیگ ن کی صوبائی ضلعی قیادت نے الیکشن میں بطو رامیدوار نااہل قراردے دیا۔
جس پرمسلم لیگ ن کے ضلعی صدر اور ممبر بیت المال سے استعفیٰ دیے بغیر پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت کو بلیک میل کرنے کے لیے میاں امجد حسین خالد نے پاکستان پیپلزپارٹی کا کارڈ استعمال کرتے ہوئے نیلم جبار چوہدری کو بلاکر اپنی وابستگی پاکستان پیپلزپارٹی کے ساتھ ظاہر کردی حالانکہ اب تک مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر او ربیت المال کے ضلعی ممبر ہے سیاسی سماجی فلاحی حلقوںنے حیرت کا اظہا رکرتے ہوئے ان کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کا ڈھونگ قرار دیا ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کی صوبائی قیادت نے بھی میاں امجد حسین کی متوقع واپسی کے پیش نظر ان کو اپنی ویٹنگ لسٹ میں شامل کر رکھا ہے۔
پیپلزپارٹی سے بھی انہیں حلقہ پی پی90کے لیے صوبائی سیٹ پر ٹکٹ ملنے کی کوئی امید نہیں کیونکہ مقامی پیپلزپارٹی کے کارکنوںنے برملا انہیں کہہ ڈالا کہ آپ پیپلزپارٹی کب چھوڑ رہے ہیںمسلم لیگ ن کے ضلعی صدر اور ممبر بیت المال کے عہدہ کے ثمرات حاصل کرتے ہوئے استعفٰی دیے بغیر پیپلزپارٹی میں شمولیت میاں امجد حسین خالد کے لیے جگ ہنسائی کا باعث بن گئی جو مستقبل میں ان کی سیاست کا فل سٹاپ ثابت ہوگی۔