مشرف کی واپسی اور عمران خان کی موجودگی سے عوام کی انتخابی چوائس میں اضافہ ہو اہے
Posted on March 25, 2013 By Tahir Webmaster کراچی
کراچی : پاکستان کے بدلتے ہوئے سیاسی حالات نے عوام کو موقع دیا ہے کہ وہ عقل و دانش ‘ شعور و آگہی اور غیرجانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے سابقہ کارکردگی اور کردار و عمل کے ساتھ وطن عزیز کی موجودہ صورتحال اور تقائے وقت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے دیانتداری سے اپنا ووٹ لازمی استعمال کرتے ہوئے بہترین قیادت کا انتخاب کرکے آنے والے کل اور اپنی نسلوں کے مستقبل کو خوشحال و محفوظ بناسکتے ہیں۔
نیکسٹ جنریشن پروٹیکشن فاؤنڈیشن ( این جی پی ایف ) کے چیئرمین عمران چنگیزی نے پرویز مشرف کی پاکستان واپسی پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ مشرف کی واپسی سے عوام کیلئے چوائس کے مواقع میں اضافہ ہوا ہے اب عوام روایتی سیاستدانوں اور لٹیروں کو ووٹ دینے پر مجبور نہیں ہیں۔
بلکہ مسلم لیگ و نوا زشریف اور پیپلز پارٹی و زرداری کے ساتھ ان کے سامنے عوام کو شریک اقتدار بناکر کراچی میں تعمیر و ترقی کا جال بچھانے والی متحدہ قومی موومنٹ ‘ معاشی اصلاحات کے ذریعے عوام کوخوشحال بنانے والے سابق صدر پرویز مشرف و آل پاکستان مسلم لیگ اور کرپشن سے پاک ‘ نیا پاکستان بنانے کے عزم کااظہار کرنے والے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان بھی ہیں اور فیصلہ عوام کو کرنا ہے کہ اپنا اور اپنی نسلوں کا مستقبل چوروں کا سونپنا ہے یا اس بار کچھ نیا فیصلہ کرکے ایک نئی بنیاد رکھنی ہے۔