سیاسی پارٹیاں سرکاری ملازمین کی بہبود کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کو بھی اپنے منشور کا حصہ بنائیں
Posted on March 25, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
رحیم یارخان(این این اے) سیاسی پارٹیاں سرکاری ملازمین کی بہبود کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کو بھی اپنے منشور کا حصہ بنائیں۔ضلع سطح پر تقریباً 27 ہزار ملازمین جن کے فیملی ممبران کی تعداد ہزاروں میں ہے کسی بھی امیدوار کو الیکشن میں جتوانے یا ہرانے میں کلیدی کردار اداکرسکتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر رانا احسان الحق ،ضلعی جنرل سیکرٹری ندیم خان درانی نے گزشتہ روز ڈی سی او آفس کے ہیڈکلرک میاں ناصر محمود کی رہائش گاہ پر محفل میلاد میں شریک ہونے والے مختلف سیاسی جماعتوں سے مطالبہ کرتے ہوئے کیا۔
انہو ںنے کہاکہ سابقہ پانچ سالہ دور میں مراعات دینے کے معاملے میں تمام بڑی سیاسی پارٹیوں نے سرکاری ملازمین کو یکسر نظرانداز کیاہے بلکہ پنجاب حکومت تو ملازم کش پالیسیوں میں ملوث رہی ہے ایسے حالات میں سرکاری ملازمین نے فیصلہ کیا ہے جو سیاسی پارٹی اپنے منشور میں سرکاری ملازمین کو زیادہ سے زیادہ مراعات دینے اور انکے جائز مطالبات ماننے کی بات کریگی سرکاری ملازمین اپنے ووٹ انہیں دیں گے اس سلسلہ میں ایپکا کی جانب سے فیصلہ کیاگیاہے۔
سرکاری ملازمین کو ووٹ دینے کے لیے آگاہی مہم چلائی جائیگی بلکہ سیاسی فورم منعقد کرواکر امیدوار ان کو فرداً فرداً دعوت دیں گے اور ان سے مطالبہ کیاجائیگاکہ وہ اپنے منشور کے بارے میں سرکاری ملازمین کو بھی آگاہ کرے۔اس سلسلہ میں پہلا فورم رواں ہفتے میں علامہ اقبال آڈیٹوریم میں منعقد کیاجائیگا جس میں ضلع کی مشہور سیاسی شخصیت اور امیدوار حلقہ این اے 196 میاں امتیاز احمد کو مدعو کیاجائیگا۔
وہ اپنی سیاسی پارٹی کے منشور بارے آگاہ کریں بلکہ ضلعی سطح پر انکی اپنی جانب سے سرکاری ملازمین کی فلاح وبہبود کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات بارے بھی آگاہ کریں۔