بہاول پورکے مفاد پرست سیاستدانوں نے بہاول پورصوبہ بحالی کے پلیٹ فارم کو سیاسی پناہ گاہ بنارکھاہے
Posted on March 25, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
بہاولپور ( این این اے) بہاول پورکے مفادپرست سیاستدانوں نے بہاول پورصوبہ بحالی کے پلیٹ فارم کو سیاسی پناہ گاہ بنارکھاہے جس نے سیاسی شہرت حاصل کرنے ہوتی ہے وہ بہاول پورکی صوبائی بحالی کاوردکرنے لگتاہے یہ بات تحریک بحالی صوبہ بہاول پور کے جنرل سیکریٹری اورسینئرراہنما اکرم انصاری نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ بہاول پورکی صوبائی بحالی کوغلط کہنے والے تاریخ کامطالعہ کریں اوراپنا علاج کرائیں بہاول پورکی ریاست قیام پاکستان کے وقت ضم ہوگئی تھی۔
بہاول پورصوبہ کے 49 ارکان پرمشتمل اسمبلی تھی جسکے وزیراعلی مخدوم زادہ حسن محمودتھے سپیکر چوہدری فرزندعلی ایڈوکیٹ اورڈپٹی سپیکر چوہدری بشیرچیمہ اور قائدحزب اختلاف میاں نظام الدین حیدرتھے 30 اپریل 1951 ء کو حکومت پاکستان نے بہاول پورکوصوبہ کادرجہ دیا۔
معاہدہ پردستخط گورنرجنرل آ ف پاکستان خواجہ نظام الدین اورفرمانروابہاول پور نواب صادق محمدخان عباسی نے کئے اسکی تصدیق وزیرامورریاست ہائے پاکستان ڈاکٹرمحمودالحسن نے بھی کی انہوں نے کہاکہ انڈیاایکٹ 1935 کے تحت بہاول پورکووہی درجہ حاصل ہے جوپاکستان کے باقی صوبہ جات کوحاصل تھا۔