آزاد کشمیرکی خبریں24.03.2013

پیپلزپارٹی کی حکومت عوام کو ریلیف دینے کی بجائے عوام کے مسائل میں اضافہ کیا

بھمبر( جی پی آئی)پیپلزپارٹی کی حکومت عوام کو ریلیف دینے کی بجائے عوام کے مسائل میں اضافہ کیا مجید حکومت مکمل طور پر ناکام نظرآتی ہے پاکستان میں ن لیگ کا دور آنے والاہے تبدیلی آزادکشمیر میں بھی آئے گی ان خیالات کااظہار پاکستان مسلم لیگ ن دعورہ کے راہنما چوہدری بشارت ٹھل نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی ک حکومتوں نے روٹی کپڑا اور مکان نعرہ لگا کر ریلیف دینے کی بجائے قوم کو بھکاری بنا دیا ہے اور اب عوام بجلی ،پانی ،گیس سمیت جملہ مسائل میں گر گئی ہے مجید حکومت عوام کے جان و مال سمیت آزادکشمیر میں تعمیروترقی میں مکمل ناکام نظرآتی ہے پاکستان میںنئے الیکشن قریب آچکے ہیں پاکستان کے عوام نوازشریف پر بھرپور اعتماد کرکے ن لیگ کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گے پاکستا میں ن لیگ کی حکومت کے اثرات آزادکشمیر میں بھی تبدیلی کی صورت ظاہر ہونگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اکستان کے حالیہ انتخابات میں پیپلزپارٹی ہی عوامی تائید وحمایت سے بر سر اقتدار آئے گی
بھمبر( جی پی آئی)پاکستان کے حالیہ انتخابات میں پیپلزپارٹی ہی عوامی تائید وحمایت سے بر سر اقتدار آئے گی پیپلزپارٹی اور صدر زرداری نے ملک کو بحرانوں سے نکال کر جمہوریت کی راہ پر گامزن کیا ہے سب کوساتھ لیکر چلنے کی نادر مثال قائم کی ہے 73کا آئین اتفاق رائے سے اصل صورت میں بحال کیا ہے 5سالوں میں کسی بھی سیاسی مخالفت کی کوئی مثال نہیں ملتی ان خیالات کااظہار آزادحکومت کے وزیر شہری دفاع و سیاحت عبدالسلام بٹ نے بھمبرمیں صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ صدر زرداری کی کامیاب حکمت عملی اور بہترین خارجہ پالیسی کے باعث مسلہ افغانستان حل ہونے کے قریب ہے جبکہ پاک ایران گیس پائپ لائن کا معاہدہ پورٹ کا معاہدہ بھی ایسے اہم اور جرات مندانہ اقدامات ہیں جس سے پاکستان کا وقار ایک خودمختار مملکت اور قوم کے طور سامنے آیا ہے ذوالفقار علی بھٹو کے ایٹمی پلانٹ کی بنیاد رکھنے کے بعد موجودہ دونوں معاہدات پاکستان کی سالمیت اور خود مختاری میں سنگ میل ثابت ہونگے صدر زرداری نے جس طرح اقوام متحدہ کی جنرل
اسمبلی میں پوری جرات کیساتھ مسلہ کشمیر کو اقوا م عالم کے سامنے پیش کیا وہ پیپلزپارٹی کی حکومت کا ہی طرہ امتیاز ہے پیپلزپارٹی کی موجودہ حکومت نے مہاجرین مقیم پاکستان کے حلقوں میں 50،50لاکھ کے ترقیاتی فنڈز دیکر ایک نئی روایت قائم کی ہے اس سے پیپلزپارٹی کے غریب عوام کے حقوق کے تحفظ کا واضح ثبوت ملتا ہے پیپلزپارٹی نے توانائی کے بحران پر قابو پانے کیلئے کئی ایک چھوٹے ہائیڈرل پراجیکٹ منصوبے اپنے دور میں شروع کیے ہیں توانائی کے بحران کے خاتمے میں مددگا رثابت ہونگے ملک میں مشرف دور میں پھیلائی گئی نارگی کو ختم کیا ہے اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے جمہوری اداروں کو مستحکم کیا ہے آئین کی بالادستی قائم کی ہے اور طاقت کا سرچشمہ عوام کو نعرہ دیے حقیقت کا رویے دیا ہے انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی ہی عوامی حقوق کی جنگ لڑنے والی جماعت ہے اور عوام باشعور ہیں اور آنے والے انتخابات میں پیپلزپارٹی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
صحت مند جسم ہی صحت مند دماغ رکھتا ہے
بھمبر(جی پی آئی)صحت مند جسم ہی صحت مند دماغ رکھتا ہے جس ملک کے گراؤنڈ آباد ہوں وہاں ہسپتال ویران ہو جاتے ہیں بھمبرکے نوجوانوں نے ہمیشہ صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دیا ہے ضلع بھمبر نے نامور اور قد آور کھلاڑیوں کو جنم دیا جنہوں نے نہ صرف آزادکشمیر بلکہ انٹرنیشنل سطح پر بھمبرکا نام روشن کیا ان خیالات کااظہار معروف کاروباری شخصیت چوہدری حق نواز آف گڑھاللیاں نے گزشتہ روز بھمبرمیں نیروبی سنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میچ میں ببطور مہمان خصوصی اپنے خطاب میں کیا قبل ازیں جب مہمان خصوصی سنوکر کلب پہنچے تو بھمبرکے نوجوانوں
نے انکا ڈھول کی تھاپ پر پرتپاک استقبال کیا نوجوان دیوانہ وار ناچتے رہے اور مہمان خصوصی پر منوں پھول کی پتیاں نچھاور کی گئی جبکہ اس موقع پر زبردست آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے کہاکہ ضلع بھمبر کی زمین بہت زرخیز ہے جس نے نہ صرف تعلیم بلکہ کھیلوں کے میدانوں میں بھی انٹرنیشنل سطح پر اپنا لوہا منوایا ہے انہوں نے ٹورنامنٹ کمیٹی کو بہترین ٹورنامنٹ کرانے پر مبارک باد پیش کی اور اپنی طرف سے 25ہزار روپے نقد دیے ٹورنامنٹ میں کھاریاں ،کوٹلہ ،میرپور اور بھمبر کے 72کھلاڑیوں نے حصہ لیا فائنل میچ کھاریاں کے کھلاڑی اعجاز احمد اور کوٹلہ کے کھلاڑی سعید احمد کے درمیان کھیلا گیا جو اعجاز احمد نے جیت لیا آخر میں مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ریسکیو 1122کے زیراہتمام تقریب تقسیم انعامات آج منعقد ہو گی
بھمبر( جی پی آئی)ریسکیو 1122کے زیراہتمام تقریب تقسیم انعامات آج منعقد ہو گی تقریب کی صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر چوہدری محمد اشرف جبکہ مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر بھمبرچوہدری محمد طیب ہونگے تفصیلات کیمطابق ریسکیو 1122کے زیر اہتمام آج مورخہ25مارچ بروز سوموار بوقت 10بجے ریسکیو دفتر شیر جنگ کالونی میں تقریب تقسیم انعامات منعقد ہو گی تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر بھمبرچوہدری محمد طیب جبکہ تقریب کی صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر چوہدری محمد اشرف کرینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
زکوة وعشر کی آگاہی کیلئے تحصیل سماہنی کے اندر یونین کونسل کی سطح پر سیمنار منعقد کرینگے
بھمبر( جی پی آئی)زکوة وعشر کی آگاہی کیلئے تحصیل سماہنی کے اندر یونین کونسل کی سطح پر سیمنار منعقد کرینگے عوام زکوة وعشر اسلام کیمطابق اداکرنا شروع کردیں
تو غربت کا خاتمہ ہو جائیگا ان خیالات کااظہار چیئرمین تحصیل زکوة وعشر سماہنی چوہدری منیر اللہ ایڈووکیٹ نے بھمبر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ زکوة ایک مذہبی فریضہ ہے اور ارکان اسلام کا تیسرارکن ہے زکوة و عشر کی آگاہی کیلئے عوام کے اندر شعور و آگاہی پیدا کرے کیلئے علمائے کرام کیساتھ مشاورت کے بعد یونین کونسل سطح پر سیمینار منعقد کروائیں گے جس میں علماء عام لوگوں کی راہنمائی کرینگے انہوں نے کہاکہ اگر ملک کے اندر زکوة وعشر کا نظام فعال تو ملک سے غریب کا خاتمہ ممکن ہو سکتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ریوینو ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے ایک خصوصی اجلاس میں ڈپٹی کمشنر بھمبرچوہدری محمدطیب کو سوسائٹی کا صدر
بھمبر( جی پی آئی)ریوینو ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے ایک خصوصی اجلاس میں ڈپٹی کمشنر بھمبرچوہدری محمدطیب کو سوسائٹی کا صدرجبکہ تحصیلدار اقبال انقلابی کو نائب صدر اور سردار خالد محمود ڈائریکٹر اسسٹنٹ کو سیکرٹری مالیات /سیکرٹری منتخب کیا گیا تفصیلات کیمطابق ریونیو ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کا ایک خصوصی اجلاس راجہ امجد پرویز علی خان کمشنر میرپور ڈویژن منعقد ہوا اجلاس میں سوسائٹی کے ممبران کے علاوہ ڈپٹی رجسٹرار امداد باہمی نے شر کت کی اجلاس میں متفقہ طور پر ڈپٹی کمشنر بھمبر چوہدری محمد طیب کو سوسائٹی کا صدر ،تحصیلدار اقبال انقلابی کو نائب صدر جبکہ سردار خالد محمود ڈائریکٹر اسٹیٹ کو سیکرٹری مالیات منتخب کیا گیا اجلا س میں سردار عدنان خورشید DCپلندری،راجہ فضل الرحمن کمشنر منگلا ڈیم ،چوہدری مختار PSOہمراہ وزیراعظم ،چوہدری امجد اقبال ACمیرپور،چوہدری محمد نواز مرکزی سیکرٹری جنرل انجمن پٹواریاں و قانون گوئیاں ،اور چوہدری ارشد محمود صدر انجمن پٹواریاں میرپور کو سوسائٹی کا ممبر منتخب کیا گیا اجلاس میں کشمیر میرپور ڈویژن کی سوسائٹی کی خدمات کو سراہا گیا اجلاس میں راجہ ثاقب منیر ڈپٹی کمشنر نیلم جو کہ سوسائٹی کے
ممبر تھے کی اچانک وفات پر تعزیت کااظہار کرتے ہوئے مرحوم کیلئے دعا ئے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبرو جمیل کی دعاکی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سیاسی و سماجی راہنما راجہ شاہد انور خان نے اپنے تعزیتی بیان میں سابق ایڈمنسٹریٹر بلدیہ باغ سید شجاعت گردیزی کی اچانک وفات پر گہرے دکھ ورنج کااظہار
بھمبر ( جی پی آئی) سیاسی و سماجی راہنما راجہ شاہد انور خان نے اپنے تعزیتی بیان میں سابق ایڈمنسٹریٹر بلدیہ باغ سید شجاعت گردیزی کی اچانک وفات پر گہرے دکھ ورنج کااظہار کرتے ہوئے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر و جمیل کی دعا کی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹر طارق محمود اور ڈسٹرکٹ ڈرگ انسپکٹر
بھمبر( جی پی آئی) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹر طارق محمود اور ڈسٹرکٹ ڈرگ انسپکٹر بھمبرظہیر اقبال بابرنے ضلع ہذا میں ادویات کے معیار کو بہتر بنانے اور مریضوں کو کم سے کم قیمت پر میعاری ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے سٹور مالکان اور عوام کو ہدایات جاری کر دی تفصیلات کیمطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر طارق محمود نے ہمراہ ڈسٹرکٹ ڈرگ انسپکٹر ظہیر اقبال بابر پریس ریلیز جاری کی جس میں انہوں نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ تمام سٹور مالکان اپنے ڈرگ سیل لائسنس کو نمایاں جگہ آویزاں کریں تمام سٹور وں کے نئے لائسنس اور تجدید سٹور کے معائنے کے بعد ہی جاری کیے جائیں گے زائد المعیاد ادویات سٹور کے اندر نہ رکھیں ایسی ادویات جنکی میعاد تین ماہ کے اندر سٹور کے مخصوص ریک میں رکھیں سٹور میں موجود تمام ادویات کی بل وارنٹی محفوظ رکھیں اور نئی ادویات منظور شدہ ہول سیل سیلرز سے ہی خریدیں ہول سیل صرف لائسنس یافتہ ادویات کو سپلائی کریں سٹو رکو کلینک نہ بنائیں مستند ڈاکٹر کے نسخہ پر ادویات فروخت کریں ڈاکٹر کا نسخہ ڈاکٹر
کی اجازت بغیر تبدیل نہ کریں تمام مریضوں کو ادویات معہ نام و قیمت تعداد اپنے سٹور کے پیڈ پر فروخت کریں زیادہ قیمت لگانا جرم ہے گاہکوں سے پرانی ادویات واپس لیکر محفوظ طریقہ سے تلف کریں انہوں نے کہاکہ اگر اس ہدایات پر عمل نہ کیا گیا تو سٹور مالکان کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی اور سٹور کو سیل کر دیا جائے گا اس موقع پر انہوں نے عوام علاقہ سے اپیل کی کہ ہر گھر کاسربراہ یا کوئی دوسرا ذمہ دار فیملی ممبر اپنے گھر میں موجود تمام ادویات کو خود چیک کریں تاکہ گھر کا کوئی فرد زائد المیعاد ادویات یا ادویات کے غلط استعمال سے بچ سکیں تمام ادویات محفوظ جگہ تالا لگا کر رکھیں تاکہ بچوں کی پہنچ سے دور رہ سکیں انہوں نے کہاکہ جس کسی میڈیسن کو اپنی اصل پیکنگ سے نکال دیا جائے تو اس کو ایک ماہ سے زیادہ استعمال نہیں کیا جا سکتا بے شک اسکی تاریخ معیاد ابھی کئی سال باقی ہو تمام مریض اپنے حقوق کے تحفظ اور قیمت کم کرھنے کیلئے سٹورمالکان سے سٹور پیڈپر ادویات لیں جس پر دوائی کا نام ،تعدادقیمت اور سٹور مالک کے دستخط ہوں تاکہ زیادہ قیمت وصول کرنے والے کیخلاف کارروائی کی جاسکے ڈاکٹر طارق محمود نے کہاکہ ڈپٹی کمشنر بھمبر چوہدری محمد طیب اور سپرنٹنڈنٹ پولیس سردار محمد الیاس خان نے تمام پولیس اسٹیشن اور ضلعی انتظامیہ کو ہدایات جاری کر دیں ہیں کہ وہ محکمہ صحت عامہ کیساتھ عوام کو بہتر ادویات کی فراہمی کیلئے بھرپور تعاون کریں انہوں نے کہاکہ شکایت کی صورت میں ڈی ایچ او آفس بھمبرمیں تحریری رپورٹ کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیپلزپارٹی برٹن برطانیہ کے صدر چوہدری محمد یونس آف بروٹی نے چوہدری منیر احمد جسٹس ہائی کورٹ کے ہم زلف چوہدری عابد رٹوری اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر چوہدری کمال سبحانی کی والدہ محترمہ کی وفات
بھمبر ( جی پی آئی)پیپلزپارٹی برٹن برطانیہ کے صدر چوہدری محمد یونس آف بروٹی نے چوہدری منیر احمد جسٹس ہائی کورٹ کے ہم زلف چوہدری عابد رٹوری اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر چوہدری کمال سبحانی کی والدہ محترمہ کی وفات پر گہرے دکھ ورنج
کااظہار کرتے ہوئے مرحومین کے درجات کی بلندی کیلئے دعائے مغفرت اور پسماندگان کیلئے دعا صبر وجمیل کی۔