میامی ٹینس : نوواک جوکو وچ ،ڈیوڈ فیریر پری کوارٹر فائنل میں

Miami Tennis

Miami Tennis

میامی(جیوڈیسک)عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ،ڈیوڈ فیریر اور کی نشی کوری میامی ٹینس ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل مرحلے میں پہنچ گئے۔میامی میں جاری اے ٹی پی ایونٹ کے سنگلز تیسرے رانڈ میں سربین سٹار نوواک جوکووچ نے بھارتی کھلاڑی سمدیو کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔

جوکووچ کی فتح کا سکور چھ دو اور چھ چار رہا۔سپین کے ڈیوڈ فیرر اور اطالوی کھلاڑی فیبیو فوگنینی کے درمیان مقابلہ یکطرفہ ثابت ہوا۔تھرڈ سیڈڈ ڈیوڈ فیریر نے فوگنینی کو چھ ایک اور سات پانچ سے زیر کیا۔جاپان کے کی نشی کوری نے بھی بیلجئن حریف زاوئیر مالیسے کو ہرا کر چوتھے رانڈ میں سیٹ پکی کی۔

دیگر میچوں میں آسٹریا کے جرگن میلزر نے جرمنی کے ٹوبیاس کامکے کو ، فرانس کے گائلز سائمن نے سلوینیا کے گریگا کو مات دیکر اگلے رانڈ میں کوالیفائی کیا۔