کراچی(جیوڈیسک) کراچی میں چند روزہ وقفے کے بعد ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہو گیا ،شہر میں آج صنعت کار اور پولیس اہلکار سمیت تین افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔
کراچی کے علاقے سائٹ میں مسلح ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ کر کے مقامی صنعت کار علی اکبر کو قتل جبکہ ان کے ڈرائیور کو زخمی کردیا۔ ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق مقتول کو ٹارگٹ کر کے قتل کیا گیا۔ منگھوپیر میں فائرنگ کر کے پولیس اہلکار غلام علی کو ٹارگٹ کر کے قتل کردیا گیا۔ ماری پور میں ندی کے قریب سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی جس کی شناخت نہیں ہوسکی۔