پاکستان کے ساتھ جوہری تعاون پرامن مقاصد کے لیے ہے،چین

China

China

پاکستان (جیوڈیسک)چین نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ جوہری تعاون پرامن مقاصد کے لیے ہے۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ہونگ لی نے کہا ہے کہ جوہری پروگرام میں فریقین کی جانب سے بین الاقوامی ذمہ داریوں کو مدنظر رکھا گیا ہے اور آئی اے ای اے اس کی باقاعدہ نگرانی کر رہا ہے۔

گذشتہ چند سالوں کے دوران جوہری معاہدوں کی خلاف ورزی نہیں کی گئی۔ چین کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت میں آیا جب بھارتی میڈیا میں یہ پروپیگنڈا کیا جارہا ہے کہ چین خفیہ معاہدے کے تحت پنجاب میں تیسرے ایٹمی ری ایکٹر کی تعمیر میں پاکستان کی مدد کرے گا۔