ٹیکس کے نظام کو کرپشن سے پاک کرنا ہوگا،ایپٹما

Aptma

Aptma

ٹیکسٹائل کی صنعت سے وابستہ صنعتکاروں نے دو فیصد سیلز تیکس مقرر کئے جانے کو خوش آئند قراردیا ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایپٹما کے چیئرمین یاسین صدیق کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی جانب سے سولہ فیصد سیلز ٹیکس مقرر کرنے کے دبا کے باوجود ایف بی آر نے دو فیصد سیلز ٹیکس ویلیو ایڈیڈ سیکٹر پر نافذ کیا ہے جوکہ ناقابل تحسین اقدام ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکس کے نظام کو کرپشن سے پاک کرنے کیلئے اقدامات کرنے ہونگے تاکہ زرمبادلہ میں اضافہ ہوسکے درآمد اور برآمد کنندگان کیلئے آسانیاں پیدا ہوسکے۔ یاسین صدیق نے کہا کہ تاجروں اورصنعتکاروں کو بھی چاہئے کہ ایمانداری سے ٹیکس جمع کرائیں تاکہ ملک معاشی ترقی کی منازل تیزی سے طے کرسکے۔