غذائی اجناس کی برآمدات میں نمایاں اضافہ

Commodities Exports

Commodities Exports

پاکستان (جیوڈیسک)رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ (جولائی 2012 تا فروری 2013 ) کے دوران غذائی اجناس اور مصنوعات کی برآمدات میں 9.22 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا۔

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے آٹھ ماہ کے دوران غذائی اجناس کی برآمدات سے 2.963 ارب ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران غذائی اجناس کی ملکی برآمدات کا حجم 2.713 ارب ڈالر تھا۔

بین الاقوامی منڈیوں میں غذائی اجناس اور مصنوعات کی طلب میں تسلسل سے اضافہ ہورہا ہے، جس سے ملکی برآمدات پر انتہائی مثبت اثرات مرتب ہورہے ہیں۔