میاں نواز شریف کا امیدواروں سے وفاداری کا حلف

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

جو ں جو ں الیکشن قر یب ا رہے ہیں تو ہر پا ر ٹی اپنی اپنی حکمت عملی کے مطا بق اپنا اپنا منشور پیش کر کے الیکشن مہم کی بنیا د رکھ رہی ہے ۔گز شتہ روز مسلم لیگ ن کے صدر میا ں نواز شر یف نے اپنی پا ر ٹی کے ٹکٹ امید واروں سے خطا ب بھی کیا اور ان سے حلف بھی لیا ۔میا ں نواز شر یف نے تقر یبا 3200امید وار وں جن میں قومی ،صو با ئی اور مخصو ص سیٹو ں کے امید وار شامل ہیں سے حلف لیا ۔حلف سے پہلے میاں نواز شر یف نے امید واروں سے خطا ب بھی کیا کہ ا پ سب لو گو ں کوپا رٹی کا ٹکٹ ملنا تو نا ممکن ہے۔

لیکن جن لو گو ں کو اب ٹکٹ نہ ملا تو بعد میں ا پ سب کو ا کوموڈیٹ کیا جا ئے گا۔گو یامیا ں بر ادران نے ان امیدواروں سے اپنے سا تھ اور مسلم لیگ ن کے ساتھ وابستہ رہنے کا حلف لے کر انھیں وفا دار رہنے کا پا بند بنادیا ہے ۔ اب تو امید واروں کو دعائو ں کی اشد ضرورت ہے ۔لا ہور واپسی کے بعد امید واروں نے اب صدقہ خیر ات کے بکرے بھی دینا شر وع کر دیے ہیں کہ مسلم لیگ ن کا ٹکٹ مجھے ملے۔

میا ں نواز شر یف نے 2008میں بھی امید واروں سے حلف لیا تھا کہ ا پ منتخب ہو کہ پا ر ٹی اور پا کستان کے وفادار رہو ںگے اور سب سے پہلے عد لیہ کی بحالی ہما ری پہلی تر جیح ہو گی ۔امید واروں نے کا میا بی کے بعد میاں نواز شریف کا سا تھ دیا اور عد لیہ کی بحا لی میں اپنا سب کچھ لگا دیا ۔اس دفعہ میا ں نواز شر یف نے ان امید واروں سے اس با ت کا حلف لیا کہ ا پ سب نے پا ر ٹی اور ملک پا کستان کی وفاداری کر نی ہے ۔پا کستان مسا ئل کا گڑ ھ بن چکا ہے ان میں دہشت گردی اور قتل وغا رت عام ہیں،قا نو ن نا م کی کو ئی چیز نہیں ،بے روز گاری ،لو ڈ شیڈ نگ اور کر پشن سے پا ک کر نا ہے۔

اس نظام کو بدلنا ہے اور اس پسی ہو ئی قو م کا سہا را بننا ہے یہ مسلم لیگ ن کا منشور ہے اور حکو مت میں ا کر ان مسا ئل سے عوام کو چھٹکا را دلا کر سا نس لو ں گا اور ا پ نے مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے غر یب عوام کی بھلا ئی کے لیے چو بیس گھنٹے خد مت کر نی ہو گی۔سیا سی حلقے یہ دعوی کر رہے ہیں کہ سر دار غلا م عباس خان کوایک ا زاد پینل لا نا چا ہیے جو کسی جما عت کے سہا رے کے بغیر ہو ۔کچھ خبر یں یہ بھی گر دش کر رہی ہیں کہ سر دار غلا م عباس کا رابطہ اب مسلم لیگ ق اور پیپلز پا ر ٹی سے ہے۔

اور سر دار گر وپ کا ذہن ہے کہ ہم مسلم لیگ ق کے سا تھ اتحا د کر کے حلقہ این اے اکسٹھ پر چو ہدری پر ویز الہی اوران کا ٹکٹ ہو لڈرحلقہ پی پی تئیس پرسر دار امجد الیا س کی حما یت کے بدلہ میں سر دار گر وپ کو این اے ساٹھ اور حلقہ پی پی با ئیس پر سر دار غلا م عباس اور حلقہ پی پی انیس اور حلقہ پی پی بیس پر سر دار غلا م عباس گر وپ کاامید وار کومسلم لیگ ق سپو ر ٹ کر ے گی ۔اس صورت میں سر دار صا حب کے کچھ قر یبی سا تھی بھی اس اتحاد سے اتفا ق نہیں کر رہے ہیں۔

Pervez Elahi

Pervez Elahi

کہ اگر مسلم لیگ ق کے سا تھ اتحا د کر نا تھاتو ا پ کو پہلے کر لینا چا ہیے تھا ،جب چو ہد ری پر ویز الہی ڈپٹی وزیراعظم کے عہد ے پر فا ئزتھے ۔مسلم لیگ ق کا اتحا د سر دار گر وپ کے سا تھ ہو جا تا ہے تو حلقہ این اے اکسٹھ میں مسلم لیگ ق کی پو ز یشن مز ید مستحکم ہو جا ئے گی۔سر دار گر وپ کے بارے میں کچھ حلقے یہ بھی دعوی کر رہے ہیں کہ سر دار گر وپ کسی جما عت سے اتحا د نہیں کر ے گا ۔بلکہ وہ ایک 2002والا ا زاد پینل لا رہے ہیں لیکن اس میں سر دار ممتا ز خا ن ٹمن اس پینل کا حصہ نہیں بنیںگے۔

ذرائع نے بتا یا کہ این اے اکسٹھ فیض ٹمن ،حلقہ پی پی با ئیس سر دار غلا م عباس اور حلقہ پی پی تئیس پر کر نل (ر) سلطان سر خر و یا ملک ممتا ز حید ر تھو ہا محر وم خان ہو ں گے ۔اس صو رت میں سر دار غلا م عباس سے اپنے سا تھی نا راض نہیں ہو ں گے ہے بلکہ ان کے گروپ میں کئی مز ید دھڑ ے شامل ہو نے کے تیا ر بیٹھے ہیں ۔سر دار گر وپ اگر ا زاد گر وپ کے طور پر سا منے ا ئے گا تو یہ گر وپ مسلم لیگ ن اور مسلم لیگ ق کے امید واروں کے مشکلا ت پید اکرے گا ۔سر دار غلا م عباس خا ن اب سو چ بچار میں ہے کہ مسلم لیگ ق اتحا د یا ایک ا زاد پینل ،فی الحا ل وہ فا ئنل فیصلہ نہیں کر پا ئے۔

سیا سی وسما جی شخصیت حا فظ عما ر یا سر نے مسلم لیگ ق کو تلہ گنگ میں کا فی متحر ک رکھا ہوا ہے اورحا فظ عما ر یا سر کے سپو رٹران نے بھی مسلم لیگ ق کے لیے الیکشن مہم کا ا غاز کر دیاہے ۔حا فظ عما ر یا سر کے ڈیرہ پر مخلص لو گو ں کی قطاریں
لگی ہو ئی ہیں اور انہو ں نے حا فظ صا حب کو معطمن کیا ہوا ہے کہ جیت ہما ری ہے اور ہم کسی پا ر ٹی سے کمز ور نہیں ہیں ۔لیکن حا فظ عما ر یا سر کو مخا لف حر یف کو کبھی بھی کمز ور نہیںسمجھنا چا ہیے۔

مسلم لیگ ق کا اتحا د سر دار گر وپ سے ہو جا تا ہے تو حا فظ عما ر یا سر کا بھی بہت بڑا امتحا ن ہو گا کہ وہ اپنے 12سالہ سا تھی سا بق ایم پی اے تقی شا ہ اور پیر نثا ر قا سم شاہ کو کسی طر ح مطمئن کر تے ہیں ۔کیو نکہ اس اتحا د کی سب سے پہلی شر ط تو سر دار غلا م عبا س خا ن خو د حلقہ پی پی با ئیس پر امید وار ہو ں گے اور سیدتقی شا ہ اور پیر نثا ر بھی اس سیٹ کے خو اہش مند ہیں۔سید تقی شاہ صا حب کو تو مسلم لیگ ق کے سا تھ 12سال ہو گئے ہیں ۔اگر اب ان کو ٹکٹ نہ ملتا تو ان پر اور ان کے سپور ٹرن پر ایک بجلی بم گر نے کے متر ادف ہوگا۔

ممکن ہے کہ سر دار گر وپ کے سا تھ مسلم لیگ ق کا اتحا د ہو نے کی صورت میں مسلم لیگ ق کو اپنے کچھ ساتھیو ں سے محر وم ہو نا پڑ ے ۔سید تقی شاہ اور پیر نثا ر قا سم شاہ ایک صورت میں مسلم لیگ ق کے پلیٹ فارم پر اکھٹے ہو سکتے ہیں کہ حلقہ پی پی با ئیس پر حا فظ عما ر یا سر خو د الیکشن لڑیں اور وہ مخا لف امید وار کو ٹف ٹا ئم بھی دے سکتے ہیں۔

PTI

PTI

سر دار امجد الیا س کا شما رسر دار غلا م عباس کے اچھے سا تھیو ں میں ہو تا تھا ۔سر دار امجد الیا س کوسر دار غلا م عبا س نے ضلع نا ئب نا ظم بھی بنایا تھا اور 2008کے الیکشن میں ان دونو ں نے چو ہد ری پر ویز الہی کے پینل کی سپو ر ٹ کی تھی اور اس میں چو ہد ری پر ویز الہی چند سو ووٹو ں سے شکست کھانا پڑی ۔اس کے بعد سر دار غلا م عباس نے مسلم لیگ ق کو خیر ا با د کر تحر یک انصا ف جا ئن کی اور سر دار امجد الیا س ان کے سا تھ کند ھے سے کند ھا ملا کر چلے اور سر دار غلا م عباس نے سر دار امجد الیا س کو 2013 والے الیکشن میں تحر یک انصاف کا ٹکٹ حلقہ پی پی تئیس کی بھی ایڈوانس ا فر کر دی تھی۔

لیکن بعد میں سر دار امجد الیا س نے اپنی خا ندانی مجبو ریو ں سے سر دار غلا م عباس کا ساتھ چھو ڑ دیا اور مسلم لیگ ق میں چھلانگ لگا دی ۔لا ہو ر جا کر چو ہد ری پر ویز الہی کے سا تھ کھڑے ہو کر فو ٹو گر افی کروا ڈالی ۔سر دار امجد الیا س کے بعد سر دار غلا م عباس نے بھی تحر یک انصا ف سے علیحد گی بھی اختیا ر کر لی اور ایک بغیر پا ر ٹی کے بلکسر کے مقا م پر لو گو ں سے میٹنگ کر نا شر وع کر دی۔

24ما رچ بر وز اتوار کو لا ہو ر میں مسلم لیگ ق کے رہنما ئو ں نے سر دار امجد الیا س کو حلقہ پی پی تیئس کا ٹکٹ دے دیا۔اب سر دار امجد الیا س نے مسلم لیگ ن اور ایک ا زاد امید وار سے مقا بلہ کر نا ہے اس کے لیے سر دار امجد الیا س کے سر پر سر دار غلا م عباس کا دست شفقت ہوا تو ان کی فتح میں معا ون ثا بت ہو گا۔اللہ ا پ کا حا می ونا صر ہو۔
تحر یر: ملک ارشد کو ٹگلہ