سوناکشی نے فلم لٹیرا کی تشہیری مہم چلانے کا فیصلہ کر لیا

Sonakshi Sinha

Sonakshi Sinha

ممبئی(جیوڈیسک)بالی ووڈ میں فلموں کی کامیابی کے لئے زبردست تشہیری مہم پر زور دیا جانے لگا ہے اور ودیا بالن اور کرینہ کپور کی نقل کرتے ہوئے سوناکشی سنہا نے بھی اپنی آنے والی فلم “لٹیرا”کی تشہیری مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سوناکشی کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے انہوں نے رومانوی فلم لٹیرا کی تشہیری مہم کو زبردست انداز میں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

سوناکشی اپنی فلموں کی تشہیر کے لئے بیس دن رکھتی ہیں لیکن اس بار اس مقصد کے لئے انہوں نے چالیس دن رکھے ہیں۔ فلم میں انکے مقابل رنویر سنگھ نے کردار ادا کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فلم میں سوناکشی کا کردار جاندار ہے اور انکا خیال ہے کہ یہ فلم انکے کیرئیر کو آسمان کی بلندیوں تک لے جا سکتی ہے۔ فلم اس برس پانچ جولائی کو ریلیز کی جائے گی۔