اس وقت ملک بھر سے تحریک تحفظ پاکستان کے پلیٹ فارم اور انتخابی نشان میزائل سے الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں تعداد ساڑے تین سو سے زائد ہو چکی ہے
Posted on March 26, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
تحریک تحفظ پاکستان کے پارلیمانی بورڈ نے محسن پاکستان ڈاکڑ عبدالقدیر خان سے مطالبہ کیا ہے کہ سابق آمر اور ڈکٹیر پرویز مشرف کے مقابلہ میں الیکشن میں حصہ لیں پوری قوم مشرف کو الیکشن میں شکست دیکر آپ کی بے عزتی کا بدلہ لینا چاہتی ہے۔
تحریک تحفظ پاکستان کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری اطلاعات روحیل اکبر نے گفتگو کرتے ہوئے اس امر کی تصدیق کی کہ پارٹی کے مرکزی دفتر اسلام آباد میں پارلیمانی بورڈ کا اجلاس چوہدری خورشید زمان کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں پارلیمانی بورڈ کے 10 رکنی اراکین عمر حیات ،کرنل حاکم ،بشیر شاہ ،نیر مرزا،چاروں صوبائی اور ریجنل صدور نے شرکت کی اجلاس میں کثر ت رائے سے قرار داد منظور کی گئی۔
محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان سابق آمر اور ڈکٹیٹر پرویز مشرف کے خلاف الیکشن میں بھر پور حصہ لیں بعد میں پارلیمانی بورڈ کے چیئرمین چوہدری خورشید مان خان نے پارٹی کے چیئرمین اور محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان سے مطالبہ کیا کہ وہ ہر اس حلقہ سے الیکشن میں حصہ لیں جہاں جہاں سے سابق آمر اور ڈکٹیر پرویز مشرف الیکشن میں حصہ لے گا۔
تاکہ پوری قوم ملک کے غدار سے محسن پاکستان کے ساتھ کی جانے والی زیادتیوں کا بدلہ لے سکے انہوں نے مزید بتایا کہ اس وقت ملک بھر سے تحریک تحفظ پاکستان کے پلیٹ فارم اور انتخابی نشان میزائل سے الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں تعداد ساڑے تین سو سے زائد ہو چکی ہے جو اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ قوم محسن پاکستان کے احسانات کا بدلہ چکانا چاہتی ہے۔