اسلام آباد(جیوڈیسک)اسلام آباد الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں تقرریوں اور تبادلوں پر پابندی عائد کر دی ہے،پابندی کا نوٹیفکیشن بھی جا ری کر دیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے جا نے والے نوٹیفکیشن کے مطابقصدر اور گورنرز کے انتخابی حلقوں میں دوروں پر بھی پابندی ہو گی۔
جبکہ وزیراعظم، چیئرمین سینیٹ، ڈپٹی چیرمین کے بھی انتخابی حلقوں کے دورے پر پابندی ہو گی،وزرائے اعلی اور وزیراعظم کے مشیر پر بھی پابندی کا اطلاق ہو گا۔نوٹیفکیشن میں سرکاری ملازم کی انفرادی حیثیت میں بھی تقرر، تبادلے پرپابندی عائد ہو گی،خلاف ورزی پر سرکاری عہدیدار کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔