میامی ٹینس : سونگا اور برڈچ کی چوتھے رانڈ تک رسائی

Miami Tennis

Miami Tennis

فرانس (جیوڈیسک)فرانس کے جوولفریڈ سونگا اور جمہوریہ چیک کے ٹورماس برڈچ نے میامی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے چوتھے رانڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ فلوریڈا میں جاری ٹورنامنٹ کے تیسرے رانڈ کے میچ میں سکستھ سیڈ فرانس کے جوولفریڈ سونگا نے فن لینڈ کے جارکو نیمنن کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر چوتھے رانڈ میں جگہ بنائی۔

فرانسیسی کھلاڑی کی فتح کا اسکور چھ تین اور چھ تین رہا۔ چوتھے رانڈ میں سونگا کا مقابلہ نائنتھ سیڈ مارچ سلچ سے ہوگا۔ ایک اور میچ میں جمہوریہ چیک کے ٹوماس برڈچ نے کولمبیا کے ایلیجیندرو فالا کو دلچسپ مقابلے کے بعد زیر کیا۔ برڈچ نے پہلا سیٹ چھ دو سے ہارنے کے بعد کم بیک کیا اور یک کے بعد دیگرے دونوں سیٹس سات چھ اور چھ چار سے جیت کر اگلے رانڈ تک رسائی حاصل کی۔