ٹورنٹو (جیوڈیسک)چین کی جانب سے کینیڈا کو دی گئی پانڈا کی جوڑی طیارے کے ذریعے ٹورنٹو پہنچ گئی۔پانڈا کی جوڑی کو خصوصی ڈبوں میں چین سے مال بردار طیارے کے ذریعے کینیڈا لایا گیا۔ کینیڈا کے وزیر اعظم اسٹیفن ہارپر5 سالہ ارشن اور 4 سالہ ڈاماو کی وصولی کے لیے خود ایئرپورٹ پر موجود تھے۔
چین نے پانڈا کی یہ جوڑی 10 سال کے لیے کینیڈا کے چڑیا گھر کو دی ہے جس کے بعد یہ واپس چین بھیج دیے جائیں گے۔ اس دوران پیدا ہونے والے بچے بھی چین کی ہی ملکیت ہوں گے۔ کینیڈا کے وزیراعظم نے گزشتہ سال دورہ چین کے موقع پر دو بڑے پانڈا لانے کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔