پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ڈیڑھ سے ساڑھے چھے روپے تک کمی کا امکان۔ حتمی فیصلہ نگران وزیراعظم تیس مارچ کو کرینگے۔ وزارت پیٹرولیم کے ذرائع کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں چالیس پیسے اور پٹرول کی قیمت میں ڈیڑہ روپے فی لیٹر کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے جبکہ لائٹ ڈیزل دو روپے ساٹھ پیسے اور ہائی اوکٹین چھ روپے پچاس پیسے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے۔
اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت تین روپے ساٹھ پیسے فی لیٹر تک کم ہوسکتی ہے۔ تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر پیٹرولیم لیوی بڑھائی گئی تو پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہوجائینگی جس میں پیٹرول دو روپے فی لیٹر تک مہنگا ہوسکتا ہے۔