کراچی(جیوڈیسک)کراچی میں فائرنگ کے واقعات میں دو افراد کو قتل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق کھارادر میں واقع ہوٹل پر موٹرسائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کر کے بادشاہ خان نامی شخص کو قتل کردیا، ایس ایس پی سٹی احمد جمال کے مطابق مقتول کو ذاتی دشمنی کی بنا پر قتل کیا گیا۔
منگھوپیر میں ناردرن بائی پاس پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کردیا جس کی شناخت نہیں ہوسکی۔ ڈی آئی جی ویسٹ ظفر عباس بخاری نے جیو نیوز کو بتایا کہ مقتول کو وہاں لاکر قتل کیا گیا اور اس کی لاش کے قریب سے ایک پرچی ملی ہے جس پر بلوچستان لکھاہوا ہے۔