پرویز مشرف نے اپنی جماعت کے پارلیمانی بورڈ کا اعلان کردیا

Pervez Musharraf

Pervez Musharraf

اسلام آباد(جیوڈیسک)سابق صدر پرویز مشرف نے اپنی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ کے پارلیمانی اور صوبائی بورڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ سابق صدر پرویز مشرف نے اپنی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ کا پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا۔

پارٹی ترجمان کے مطابق وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے سربراہ چوہدری شفیق جبکہ وفاقی پارلیمانی بورڈ کے سربراہ خود پرویز مشرف ہونگے ۔ سردار غلام مصطفی خان خاص خیلی پارلیمانی بورڈ سندھ کے سربراہ مقرر کیے گئے ہیں۔

پارلیمانی بورڈ پنجاب کے صدر کیلئے چوہدری اشرف کے نام کی منظوری دی گئی ہے ۔شیر عالم خان خٹک خیبر پختونخوا ۔۔اور ۔۔ہاشم خان بلوچستان کے صدر ہونگے۔