کراچی(جیوڈیسک)کراچی میں لیاری کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر رینجرز کی جانب سے آپریشن کیا جارہا ہے چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔لیاری کے مختلف علاقوں میں رینجرز کاآپریشن جاری ہے۔
رینجرز آپریشن میں خواتین رینجرز اہلکار اور رینجرز کے تربیت یافتہ کمانڈوز بھی شریک ہیں،رینجرز ذرائع نے بتایا کہ آپریشن انٹیلی جنس کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر کیا جارہا ہے۔
آپریشن میں رینجرز کی بھاری تعداد میں نفری حصہ لے رہی ہے،آپریشن کے دوران لیاری کے مختلف مقامات کو آمد ورفت کیلئے بند کردیا گیا،رینجرز ذرائع کا کہنا ہے کہ کاروائیاں جمن شاہ پلاٹ،کشتی چوک، گل محمد لین،شاہ بیگ لین،کلاکوٹ،سنگولین اور آٹھ چوک پر کی جارہی ہیں۔