لاپتہ افراد کمیشن کی عبوری رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

Supreme Court

Supreme Court

اڈیالہ(جیوڈیسک)اڈیالہ جیل لاپتہ افراد کیس میں کمیشن نے عبوری رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی ہے۔ رپورٹ کے مطابق مجمعوی طور پر ایک ہزار ایک سو گیارہ کیسز سامنے آئے ہیں۔

اڈیالہ جیل لاپتہ افراد کیس کی سماعت چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں ہوئی۔ لاپتہ افراد کمیشن نے چاروں صوبوں سے لاپتہ افراد کی علحیدہ علحیدہ تفصیلات اور جمع کرادیں۔

رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر لاپتہ افراد کے ایک ہزار ایک سو گیارہ کیسز سامنے آئے۔جن میں سے تین سو اڑتیس کیسز نمٹا دیئے گئے جبکہ چھ سو تینتیس کیسز پر فیصلہ ہونا باقی ہے۔

چالیس مقدمات عدم ثبوت کی بنا پر ختم کر دئے گئے۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب کے ایک سو چالیس اور خیبر پختونخوا کے ایک سو پچیس کیسز سامنے آئے۔ بلوچستان کے نو مقدمات باقی ہیں جبکہ اسی نمٹا دیئے گئے۔

آزاد کشمیر کے بیس میں سے گیارہ کیسز پر فیصلہ ہوگیاہیجبکہ گلگت سے صرف ایک کیس سامنے آیاجس کا فیصلہ ہونا باقی ہے۔