کراچی(جیوڈیسک)کوئٹہ بدھ کی رات سندھ اور بلوچستان کے بعض علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔محکمہ موسمیات نے آج آزاد کشمیر،خیبرپختونخوا،شمال مشرقی بلوچستان سمیت ملک کے چند ایک مقامات پربارش کی پیش گوئی کی ہے۔کراچی کے مختلف علاقوں میں بدھ کی رات تیز ہوائیں چلنا شروع ہوئیں جس کے بعد مختلف علاقوں میں بادل چھاگئے۔
بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ٹاور،آئی آئی چندریگرروڈ،فیڈرل بی ایریا،شارع فیصل اورملیر سمیت مختلف مقامات پر کہیں تیز کہیں ہلکی بارش ہوئی۔ کشمور،کندھ کوٹ اور شکارپور میں بھی بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج کوئٹہ،ژوب،سبی،قلات،ڈی آئی خان،بنوں اور پشاور ڈویژن سمیت سندھ ،جنوبی پنجاب اور کشمیر کے بعض علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔بدھ کے روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت میرپور خاص اور خان پور میں 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔