سندھ (جیوڈیسک)انتخابی گہما گہمی زوروں پر ہے ۔ ملک بھر میں کاغذات نامزدگی وصول اور جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔
ملک بھر میں امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے ۔ ایم کیو ایم کے امیدواروں کی جانب سے کراچی میں بڑی تعداد میں کاغذات نامزدگی فارم جمع کرادیئے گے۔ سندھ کے مختلف شہروں میں سیاسی جماعتوں کے علاوہ آزاد امیدوار بھی میدان میں اتر رہے ہیں۔
جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ نے لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ایک سو چھبیس سے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے ہیں لاہور میں قومی اسمبلی کی تیرہ نشستوں کے لئے اب تک ایک سو تیس کاغذات نامزدگی جاری کئے گئے۔
ابھی تک یہاں گیارہ امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں :تحریک انصاف نے عمران خان کے لیے چار حلقے فائنل کرلیے ہیں عمران خان لاہور سے قومی اسمبلی کے حلق این اے 126 ،راولپنڈی سے این اے 56، پشاور سے این اے ون اور میانوالی این اے 71 سے الیکشن لڑیں گے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق قومی وصوبائی اسمبلیوں اور خصوصی نشتوں پر اب تک 220 سے زائد کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے۔کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا چوتھا دن تھا لیکن امیدواروں کی جانب سے سست روی کا مظاہرہ کیا گیا۔اسکرونٹی کیک خوف کی وجہ سے آخری روز بڑے بڑے سیاسی تمام امیدوار آخری دن کا انتظار کرنے لگے ہیں۔