سابقہ الیکشنوں میں (ن) لیگ کو جیتواتے رہے اب مفاد پرستوں کو چھوڑ دیا ہے،علی ناصر بھٹی
Posted on March 28, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
چکوال : قصبہ بھون میں گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کی کارنر میٹنگ کا اہتمام کیا گیا جس میں تحریک انصاف ضلع چکوال کے قائدین چوہدری نعیم اکرم ،راجہ یاسرسرفراز،چوہدری علی ناصر بھٹی اورمقامی سابقہ ناظم چوہدری محمد فاروق چیمہ نے شرکت کی کا رنر میٹنگ کا اہتمام گجر برادری ،حاجی مدد حسین،چوہدری اجمل ٹھیکیدار،چوہدری ظہور گجر،چوہدری سلیم گجر،چوہدری ضیاء مہر ،چوہدری اظہر گجر ،چوہدری امجد گجر،لالہ راجہ منظور حسین اور دیگر نے کیا۔
جس میں اہلیان بھون نے تحریک انصاف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اس موقع پر چوہدری محمد فاروق چیمہ سابق ناظم بھون نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں نے عوام کے ساتھ پچھلے پانچ سالوں میں جو ظلم وستم ڈھائے تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے ان کا مکمل احتساب کریں گیاور عوام کو تھانوں کچہریوں میں گھسیٹنے والوں کے کالے کرتوتوں کی لسٹ بنالی ہے اب ان کو گھسیٹیں گے رہنما تحریک انصاف چوہدری علی ناصر بھٹی نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ سابقہ دور میں مسلم لیگ ن کی بھر پور حمایت کی اب مفاد پرستوں کی پہچان ہو چکی ہے۔
(ن) لیگ کے ایم این اے اور ایم پی اے نے ماسوائے جھوٹے پرچے کروانے کے کچھ نہ کیا ہے اب کسی سے دھوکہ نہیں کھائیں گے انہوںنے کہا کہ نوجوانوں کے ولولوں کی بے حد قدر کرتا ہوں اور فنڈز قوم کی امانت ہوتا ہے اس پر خود نمائی کی ضرورت نہیں ہوتی اور ووٹ ضمیر کی آواز ہوتا ہے اس کی صحیح حقدار پاکستان تحریک انصاف ہے اس موقع پر رہنما پاکستان تحریک انصاف چوہدری نعیم اکرم نے کہا کہ قرآن کی رو سے سچے لوگوں کا ساتھ دینا ہر مسکمان پر لازم ہے۔
عمران خان نے قوم سے ہمیشہ سچ بولنے کا وعدہ کیا ہے آخر میں رہنما پاکستان تحریک انصاف راجہ یاسرسرفراز نے اپنے خطاب میں کہا کہ چودہ سو سال قبل اسلام نے جو نظریہ دنیاکو دیا اس کے بعد کسی نظریہ کی کوئی ضرورت نہیں پاکستان تحریک انصاف کا نظریہ پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کا ہے جب تک کسی ریاست کی باگ ڈور ایسے لوگوں کے ہاتھوں میں نہ ہو جن کا اپنا دامن صاف ہواس ریاست کی بھلائی ناممکن ہے میری درخواست ہے۔
عوام سے عمران خان ،آصف زرداری اور نواز شریف کے کردار کا موازنہ ضرور کریں اور اپنے ضمیر کی آواز پر ووٹ دیںراجہ یاسر سرفراز نے کہا ہے کہ سابقہ حکومتوں نے بیرون ممالک سے قرضے لیکر ان کا غلط استعمال کیا جس سے قرضہ کی رقم سے کوئی آمدن نہ ہوئی بلکہ الٹا اقساط کا بوجھ عوام کو برداشت کرنا پڑ رہا ہے بے وقوف حکمرانوں نے قرضہ کا صحیح استعمال کرتے ہوئے عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کی بجائے بسیں چلادیں تو کبھی پیسے بانٹنے شروع کر دیئے۔
جبکہ انہوں نے پاکستان کی صنعت اور تعلیم پر کوئی توجہ نہ دی انہوں نے آخر میں کہا کہ اب وہ وقت آگیا ہے کہ آپ لوگ کھرے اور کھوٹے کی پہچان کریں اور آزمائے ہوئوں کو باربار نہ آزمائیں بلکہ تبدیلی کی اہل پاکستان کی واحد جماعت پاکستان تحریک انصاف کو ووٹ دیکر کامیاب بنائیں۔