سونے کی قیمت میں فی تولہ ڈھائی سو روپے کی کمی

Gold

Gold

پاکستان(جیوڈیسک)پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت ڈھائی سو روپے نیچے کم ہوگئی ہے۔ ایک تولہ سونے کی قیمت ساتھ ہزار روپے ہوگئی ہے۔

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت سولہ سو چھ ڈالر پر آجانے کے بعد گزشتہ زور پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں گراوٹ دیکھی گئی۔ڈیلرز کے مطابق فی تولہ سونے کے دام ڈھائی سو روپے کم ہوکر ساٹھ ہزار روپے پر آگئے ہیں جب کہ دس گرام سونے کی قیمت دو سو چودہ روپے کمی کے بعد اکیاون ہزار چار سو اٹھائیس روپے ہو گئی ہے۔

سونے کی قیمت میں کمی کے بعد فی تولہ چاندی کے نرخ پانچ روپے کم ہوکر ایک ہزار پینتس روپے پر آگئے۔