بلوچستان (جیوڈیسک) نگراں وزیراعلی بلوچستان نواب غوث بخش باروزئی نے سردار اختر مینگل سے ان کیگھرپرملاقات کی۔
ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے غوث بخش باروزئی نے کہا بلوچستان بہت برے حالات سے گزرا ہے اب الیکشن سے ہی تبدیلی آسکتی ہے۔ اس موقع پر سردار اختر منیگل کا کہنا تھا صاف و شفاف الیکشن کیلئے ہمارے خدشات دور کیئے جائیں۔
سرداراخترمینگل کا کہنا تھا کہ کرسی کی اہمیت نہیں بزرگوں کی قربانیوں کی اہمیت ہے اگرشفاف انتخابات نہ ہو تو بہتر نہیں ہو گا۔